حدیث نمبر: 6259
٦٢٥٩ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عبد الرحمن بن (سليمان) (١) بن الغسيل (٢) قال: حدثني المنذر بن (أبي) (٣) أسيد الأنصاري، قال: كان أبي يصلي خلفي فربما قال (لي) (٤): يا بني، طولت بنا اليوم (٥).
مولانا محمد اویس سرور
منذر بن ابی اسید انصاری کہتے ہیں کہ میرے والد میرے پیچھے نماز پڑھا کرتے تھے۔ وہ بعض اوقات مجھ سے فرماتے ” بیٹا ! آج تو تم نے بہت لمبی نماز پڑھائی “۔
حدیث نمبر: 6260
٦٢٦٠ - حدثنا وكيع قال: أخبرنا (١) إبراهيم بن يزيد المكيّ عن عطاء، قال: لا يؤم الرجل أباه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے والد کو نماز نہیں پڑھائے گا۔