٦١٢٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير عن ليث عن مجاهد قال: إذا فاتتك الصلاة في مسجدك فلا تتبع المساجد (صل) (١) في مسجدك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تمہاری مسجد میں جماعت کی نماز تم سے رہ جائے تو دوسری مسجدیں تلاش نہ کرو بلکہ اپنی مسجد میں نماز پڑھ لو۔
٦١٢٩ - حدثنا ابن فضيل عن الحسن بن عبيد اللَّه عن إبراهيم قال: إذا فاتت الرجل الصلاة في مسجد قومه لم يتبع المساجد.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ ایک آدمی کی نماز اس کی اپنی مسجد سے رہ جائے تو دوسری مسجدوں کو تلاش نہ کرے۔
٦١٣٠ - حدثنا جرير عن الحسن بن عمرو عن إبراهيم عن علقمة قال: كان تفوته الصلاة في مسجد قومه فيأتى إلى المسجد فيدخله فيصلي فيه وهو يسمع الآذان من المسجد فلا ياتيهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب حضرت علقمہ کی جماعت اپنی مسجد سے رہ جاتی تو پھر بھی مسجد میں آ کر نماز ادا کرتے۔ حالانکہ دوسری مسجد سے موذن کی آواز سن رہے ہوتے لیکن وہاں نہیں جاتے تھے۔
٦١٣١ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن السري بن يحيى عن الحسن في الرجل تفوته الصلاة في مسجد قومه فيأتي مسجدًا (آخر) (١) فقال الحسن: ما رأينا المهاجرين يفعلون ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ اگر ایک آدمی اپنی قوم کی مسجد میں نماز نہ پڑھ سکے تو کیا وہ دوسری مسجد میں جائے گا ؟ فرمایا کہ ہم نے مہاجرین صحابہ کو یوں کرتے نہیں دیکھا۔