کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو شخص امام کے ساتھ نماز نہ پڑھ سکے اس پر تکبیر لازم ہے یا نہیں؟
٦٠١٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن حسن عن مطرف عمن سمع عطاء ومجاهدا (قالا) (١): يقضى التكبير في العيدين كما تقضى الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ عیدین کی تکبیرات کی اسی طرح قضا کی جائے گی جس طرح نماز کی قضا کی جاتی ہے۔
٦٠١٤ - حدثنا يحيى بن سعيد عن ابن جريج عن عطاء قال: يصلي ركعتين ويكبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ وہ دو رکعتیں پڑھے گا اور تکبیر کہے گا۔
٦٠١٥ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن حماد قال: يصلي مثل صلاته ويكبر مثل تكبيره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حماد فرماتے ہیں وہ امام کی نماز کی طرح نماز پڑھے گا اور اس کی تکبیر کی طرح تکبیر کہے گا۔