کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدہ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
٥٤٥٩ - حدثنا أبو بكر قال: (حدثنا) (١) علي بن مسهر عن سعيد عن قتادة عن سعيد بن المسيب وأنس والحسن قالوا: إذا أدرك من الجمعة ركعة أضاف إليها أخرى فإذا أدركهم جلوسا صلى أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن مسیب ، حضرت انس اور حسن فرماتے ہیں کہ جسے جمعہ کی ایک رکعت مل جائے وہ اس کے ساتھ ایک رکعت اور ملائے اور اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے
٥٤٦٠ - [حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن عبد الرحمن بن الأسود (عن) (١) علقمة والأسود قالا: إذا أدركهم جلوسا صلى أربعا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علقمہ اور حضرت اسود فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
٥٤٦١ - حدثنا وكيع عن إسماعيل عن الشعبي قال: إذا (جاء والإمام) (١) جالس يوم الجمعة (قال) (٢): يصلي أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی شخص جمعہ کی نماز میں لوگوں کو قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پائے تو کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ چار رکعت ادا کرے۔
٥٤٦٢ - حدثنا وكيع عن مبارك عن الحسن قال: يصلي أربعا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
٥٤٦٣ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن أنس بن مالك قال: إذا أدركهم يوم الجمعة جلوسا صلى أربعا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر لوگوں کو جمعہ کی نماز میں قعدۂ اخیرہ میں بیٹھا ہوا پایا تو چار رکعتیں پڑھے۔
٥٤٦٤ - حدثنا عبدة عن سعيد عن قتادة عن سعيد وخلاس والحسن.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے بھی یونہی منقول ہے۔