کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جمعہ کے دن جب امام منبر سے اتر آئے تو نماز سے پہلے کلام کرنے کا حکم
حدیث نمبر: 5418
٥٤١٨ - حدثنا أبو بكر قال ثنا ابن علية عن برد بن سنان عن الزهري قال: كان رسول اللَّه ﷺ ربما كلم في الحاجة يوم الجمعة فيما بين نزوله من منبره إلى مصلاه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بعض اوقات جمعہ کی نماز کے دوران منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کسی ضرورت کی بات کرلیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 5419
٥٤١٩ - حدثنا يحيى بن سليم الطائفي عن هشام بن عروة قال: أدركت أبي ومن مضى ممن (نرضاه ونأخذ) (١) عنهم لا يرون بأسا بالكلام حين ينزل الإمام من المنبر إلى أن يدخل في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام بن عروہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد اور دوسرے ایسے حضرات جن سے ہم راضی ہیں اور ان سے روایت لیتے ہیں، انہیں دیکھا کہ وہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہیں سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5420
٥٤٢٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن إبراهيم بن ميسرة قال: كلمني طاوس بعدما نزل (سليمان) (١) من المنبر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابراہیم بن میسرہ کہتے ہیں کہ حضرت طاوس نے سلیمان بن عبد الملک کے منبر سے اترنے کے بعد مجھ سے کلام کیا۔
حدیث نمبر: 5421
٥٤٢١ - حدثنا أبو بكر قال نا أبو خالد الأحمر عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما كانا لا يريان بأسا أن يتكلم فيما بين نزوله إلى أن يكبر.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ امام کے منبر سے اترنے کے بعد تکبیر کہنے سے پہلے کلام کیا جائے۔
حدیث نمبر: 5422
٥٤٢٢ - حدثنا هشيم قال أخبرنا حجاج عن عطاء أنه كان لا يرى بأسا بالكلام حتى يخطب وإذا فرغ من الخطبة حتى يدخل في الصلاة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء خطبہ شروع ہونے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع ہونے سے پہلے کلام میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے۔
حدیث نمبر: 5423
٥٤٢٣ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا عن الكلام إذا خرج الإمام حتى يتكلم وإذا نزل قبل أن يصلي فكرهه الحكم وقال حماد: لا بأس به.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم اور حضرت حماد سے سوال کیا کہ جب امام نکل آئے اور اس کے بات کرنے سے پہلے اور خطبہ سے فارغ ہونے کے بعد نماز شروع کرنے سے پہلے کلام کرنا کیسا ہے ؟ حضرت حکم نے اسے مکروہ بتایا اور حضرت حماد نے جائز۔
حدیث نمبر: 5424
٥٤٢٤ - حدثنا ابن مبارك عن معمر عن قتادة قال: يتكلم ما لم يجلس.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ جب تک امام بیٹھ نہ جائے اس وقت تک بات کرسکتے ہیں۔
حدیث نمبر: 5425
٥٤٢٥ - حدثنا وكيع عن جرير بن حازم عن ثابت عن أنس قال: كان رسول اللَّه ﷺ ينزل يوم الجمعة من المنبر فيقوم معه الرجل فيكلمه في الحاجة ثم ينتهي إلى مصلاه فيصلّي (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جمعہ کے دن خطبہ دینے کے بعد منبر سے اترتے تو بعض اوقات کوئی آدمی کھڑا ہوکر آپ سے ضرورت کی بات کرلیا کرتا تھا پھر آپ نماز کی جگہ جاکر نماز پڑھاتے۔
حدیث نمبر: 5426
٥٤٢٦ - حدثنا ابن إدريس عن الحسن بن عبيد اللَّه قال: رأيت إبراهيم وإبراهيم ابن مهاجر يتكلمان يوم الجمعة والإمام يخطب، فلقيت إبراهيم بن مهاجر بعد ذلك فذكرت ذلك له فقال: (إنا) (١) كانا صلينا وكان الإمام الحجاج.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حسن بن عبیداللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابراہیم اور حضرت ابراہیم بن مہاجر کود یکھا کہ وہ جمعہ کے دن دورانِ خطبہ گفتگو کررہے تھے۔ نماز کے بعد میں حضرت ابراہیم بن مہاجر سے ملا اور میں نے ان سے اس کا تذکرہ کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہم نے نماز پڑھ لی تھی۔ اس وقت امام حجاج بن یوسف تھا۔