٥٤١٥ - حدثنا أبو أسامة قال: أخبرنا إسماعيل بن أبي خالد قال: رأيت إبراهيم يكلم رجلا والإمام يخطب يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو خالد فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو جمعہ کے دن دورانِ خطبہ ایک آدمی سے بات کرتے دیکھا ہے۔
٥٤١٦ - حدثنا وكيع عن أيمن بن (نابل) (١) عن إسماعيل بن أمية عن عروة بن الزبير قال: كان لا يرى بأسا بالكلام إذا لم يسمع الخطبة يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ بن زبیر اس بات میں کوئی حرج نہ سمجھتے تھے کہ جو شخص جمعہ کے دن خطبہ نہ سن سکے وہ کلام کرلے۔ یعنی جس تک آواز نہ پہنچ رہی ہو۔
٥٤١٧ - حدثنا وكيع عن إسماعيل بن إبراهيم عن أبيه قال: رأيت إبراهيم وسعيد بن جبير يتكلمان والحجاج يخطب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسماعیل بن ابراہیم فرماتے ہیں کہ میرے والد ابراہیم اور حضرت سعید بن جبیر حجاج بن یوسف کے خطبے کے دوران گفتگو کررہے تھے۔