٥٣٥٣ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن أيوب قال: سمعت ⦗١٢٢⦘ رجلا يخطب يقول: قال محمد: إن النوم في (الجمعة) (١) من الشيطان (فإذا) (٢) نعس أحدكم فليتحول.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ جمعہ میں نیند کا آنا شیطان کی طرف سے ہے۔ جب تم میں سے کسی کو دورانِ خطبہ اونگھ آئے تو پہلو بدل لے۔
٥٣٥٤ - حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن ابن عمر قال: إذا نعست يوم الجمعة والإمام يخطب فتحول (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم میں سے کسی کو دورانِ خطبہ نیند آئے تو پہلو بدل لے۔
٥٣٥٥ - حدثنا الثقفي عن أيوب [قال: كان محمد يوقظ النائم يوم الجمعة والإمام يخطب.
مولانا محمد اویس سرور
ایوب فرماتے ہیں کہ محمد دورانِ خطبہ سونے والے کو جگا دیا کرتے تھے۔
٥٣٥٦ - حدثنا الثقفي عن أيوب] (١) عن ابن سيرين أنه كان إذا خشي أن ينعس في الجمعة تحول.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو جمعہ میں نیند کا خوف ہو تو جگہ بدل لے۔
٥٣٥٧ - حدثنا أبو خالد الأحمر عن ابن جريج عن عطاء وطاوس في الذي ينعس يوم الجمعة فقال أحدهما: يتزحزح عن مكانه، وقال الآخر: يتنحى عن مكانه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت طاوس میں سے ایک جمعہ کے دن سونے والے کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جگہ بدل لے اور دوسرے فرماتے ہیں کہ اپنی جگہ سے پیچھے ہٹ جائے۔
٥٣٥٨ - حدثنا وكيع عن مبارك عن الحسن قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "النَّوْمُ أوِ النُّعَاس فِي الْجُمُعَةِ مِنَ الشَّيْطَانِ فَإِذَا نَعَسَ أحَدُكُمْ فَلْيَتَحَوَّلْ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ میں نیند کا آنا شیطان کی طرف سے ہے، اگر تم میں سے کسی کو نیند آئے تو وہ جگہ بدل لے۔
٥٣٥٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أخبرنا محمد بن إسحاق عن نافع عن ابن عمر قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إِذَا نعَسَ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الجُمْعَةِ فَلْيَتَحَوَّلْ مِنْ ⦗١٢٣⦘ مَجْلِسِهِ إِلَى غَيْرهِ" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو جمعہ کے دن نیند آئے تو وہ اپنی جگہ بدل لے۔
٥٣٦٠ - حدثنا أبو خالد الأحوص بن الأحوص بن حكيم عن طاوس قال: لأن تختلف السياط على ظهري أحب إليَّ من أن أنام (و) (١) الإمام يخطب يوم الجمعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس فرماتے ہیں کہ میری کمر پر کوڑے پڑیں یہ مجھے اس بات سے زیادہ محبوب ہے کہ میں جمعہ کے دن دورانِ خطبہ سوؤں۔