٥٣٦١ - حدثنا إسماعيل بن علية عن الجريري أن أبا العلاء كان ينام يوم الجمعة وهو قاعد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جریری فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العلاء جمعہ میں بیٹھ کر سوجایا کرتے تھے۔
٥٣٦٢ - حدثنا عبيد اللَّه عن إسرائيل عن عبد اللَّه بن المختار عن مالك بن دينار قال: كان أبو العالية وخلاس بن عمرو (ينامان) (١) يوم الجمعة نوما طويلا ثم يقومان فيصليان.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مالک بن دینار فرماتے ہیں کہ حضرت ابو العالیہ اور حضرت خلاس بن عمرو جمعہ میں لمبی نیند سوتے پھر کھڑے ہو کر نماز ادا فرماتے ۔
٥٣٦٣ - حدثنا يزيد بن هارون قال حدثنا سعيد بن أبي عروبة عن سعيد بن أبي حرة عن نافع قال: كان ابن عمر يحتبي يوم الجمعة والإمام يخطب فإن طال وضع رأسه في حجري (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جمعہ میں امام کے خطبہ کے دوران حبوہ بنا کر بیٹھتے، اگر خطبہ لمبا ہوجاتا تو اپنا سر میری گود میں رکھ دیتے۔