٥١٥٩ - حدثنا (أبو بكر قال: حدثنا) (١) جرير عن (منصور) (٢) عن طلحة ⦗٨٥⦘ (عن) (٣) سعد بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن (٤) قال: قال علي: لا جمعة ولا تشريق (٥) إلا في مصر جامع (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوسکتی ہیں۔
٥١٦٠ - (حدثنا عباد بن العوام عن حجاج عن أبي إسحاق عن الحارث عن عليّ قال: لا جمعة ولا تشريق ولا صلاة فطر ولا أضحى إلا في مصر جامع) (١) أو مدينة عظيمة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ، عید الفطر اور عید الاضحی کی نمازیں صرف مصر جامع اور بڑے شہر میں ہوسکتی ہیں۔ حجاج کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطاء کو بھی یونہی فرماتے سنا ہے۔
٥١٦٢ - حدثنا عباد بن العوام عن عمر بن عامر عن حماد عن إبراهيم عن حذيفة قال: ليس على أهل القرى جمعة إنما (الجمع) (١) على أهل الأمصار مثل المدائن (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ دیہات میں رہنے والوں پر جمعہ واجب نہیں۔ جمعہ تو شہر والوں پر واجب ہے۔
٥١٦٣ - حدثنا ابن إدريس عن هشام عن الحسن ومحمد أنهما قال: الجمعة في الأمصار.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد فرماتے ہیں کہ جمعہ صرف شہروں میں ہوتا ہے۔
٥١٦٤ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) يونس عن الحسن أنه سئل على أهل الأبلة (٢) جمعة قال: لا.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے سوال کیا گیا کہ کیا اُبُلَّہ (1) والوں پر جمعہ لازم ہے ؟ انہوں نے کہا نہیں۔ 1 ( اُبُلَّہ بصرہ کے کنارے واقعہ ایک گاؤں کا نام تھا۔ )
٥١٦٥ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) يحيى بن سعيد عن أبي بكر بن محمد أنه أرسل إلى أهل ذي الحليفة أن لا تجمعوا بها وأن تدخلوا (إلى) (٢) المسجد مسجد (الرسول ﷺ) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوبکر بن محمد نے ذو الحلیفہ والوں کو یہ پیغام بھیجا کہ وہاں جمعہ نہ پڑھو اور مسجد نبوی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آکر جمعہ پڑھا کرو۔
٥١٦٦ - [حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (سعد) (١) بن عبيدة عن أبي عبد الرحمن السلمي عن عليّ قال: لا تشريق ولا جمعة إلا في مصر جامع] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوتی ہیں۔
٥١٦٧ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن (إبراهيم) (١) قال: كانوا لا يجمعون في العساكر.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف لشکر گاہوں میں جمعہ نہ پڑھا کرتے تھے۔
٥١٦٨ - حدثنا غندر (عن شعبة) (١) عن مغيرة عن إبراهيم قال: لا جمعة ولا تشريق إلا في مصر جامع.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جمعہ اور عید کی نمازیں صرف مصر جامع میں ہوتی ہیں۔
٥١٦٩ - حدثنا معتمر عن ليث عن مجاهد قال: الري مصر.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ ریّ (طہران) شہر ہے۔