کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات کے نزدیک نماز کے لئے با قاعدہ طور پر ایک ہی جگہ بنالینا درست نہیں
حدیث نمبر: 5071
٥٠٧١ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) وكيع عن عبد الحميد (بن) (٢) جعفر عن أبيه عن تميم بن محمود عن عبد الرحمن بن شبل قال: نهى رسول اللَّه ﷺ أن يوطن الرجل المكان يصلي فيه كما يوطن البعير (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن شبل کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے نماز کے لئے باقاعدہ طور پر ایک جگہ متعین کرنے سے منع کیا ہے جس طرح اونٹ اپنے لئے ایک جگہ کو متعین کرلیتا ہے۔
حدیث نمبر: 5072
٥٠٧٢ - حدثنا يحيى بن سعيد القطان عن عبيد اللَّه (بن) عمر عن نافع عن ابن عمر أنه كان لا يتخذ في بيته مكانا يصلي فيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے گھر میں نماز پڑھنے کے لئے کوئی مخصوص جگہ نہ بنائی تھی۔