کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر ایک امام ، ایک مرد اور ایک عورت ہوتو وہ کیسے نماز پڑھیں؟
حدیث نمبر: 5037
٥٠٣٧ - حدثنا أبو داود الطيالسي عن شعبة عن عبد اللَّه بن المختار عن موسى ابن أنس عن أنس أن النبي ﷺ صلى بهم وامرأة من أهله فجعل (أنسا) (١) عن يمينه والمرأة خلفه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے اور ہمارے گھر کی ایک عورت کو نماز اس طرح پڑھائی کہ میں آپ کے دائیں طرف کھڑا ہوا اور عورت آپ کے پیچھے کھڑی ہوئی۔
حدیث نمبر: 5038
٥٠٣٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم، عن حميد، عن ثابت قال: صليت مع أنس فقمت عن يمينه وقامت أم ولده خلفنا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت انس کے ساتھ نماز پڑھی، میں ان کے دائیں طرف کھڑا ہوا اور ان کی ایک ام ولد باندی ہمارے پیچھے کھڑی ہوئی۔
حدیث نمبر: 5039
٥٠٣٩ - حدثنا أبو أسامة عن هشام قال: جئت إلى عروة وهو يصلي وخلفه امرأة فأقامني عن يمينه والمرأة خلفه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام کہتے ہیں کہ میں حضرت عروہ کے پاس آیا وہ نماز پڑھ رہے تھے اور ان کے پیچھے ایک عورت تھی۔ انہوں نے مجھے اپنے دائیں طرف کھڑا کیا اور عورت ان کے پیچھے تھی۔
حدیث نمبر: 5040
٥٠٤٠ - حدثنا هشيم قال (أخبرنا) (١) يونس عن الحسن قال: إذا كان الإمام معه رجل واحد وامرأة (٢) (فليقوموا) (٣) متواترين.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جب امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک عورت ہو تو وہ آگے پیچھے کھڑے ہوں گے۔ یعنی عورت اس مقتدی مرد کے پیچھے ہوگی۔