حدیث نمبر: 4966
٤٩٦٦ - (حدثنا أبو بكر قال) (١): حدثنا عيسى بن يونس عن الأوزاعي عن المطعم (٢) بن مقدام قال: قال رسول اللَّه ﷺ: " (مَا) (٣) خَلَفَ عَبْدٌ عَلَى أَهْلهِ (أَفْضَلَ) (٤) مِنْ رَكْعَتَيْنِ يَرْكَعَهُمَا عِنْدَهَمْ حِينَ يُرِيدُ السَفّرَ" (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مطعم بن مقدام فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ آدمی اپنے گھر والوں کے پاس ان دو رکعات سے بہتر کوئی چیز نہیں چھوڑتا جو وہ سفر پر روانہ ہونے سے پہلے پڑھتا ہے۔
حدیث نمبر: 4967
٤٩٦٧ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي إسحاق عن الحارث عن علي قال: إذا خرجت فصلِّ ركعتين (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب تم سفر پر نکلنے لگو تو دو رکعت پڑھ لو۔
حدیث نمبر: 4968
٤٩٦٨ - حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان إذا أراد أن يخرج دخل المسجد فصلى (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما جب کسی سفر پر نکلنے کا ارادہ کرتے تو مسجد میں جاکر نماز پڑھتے۔
حدیث نمبر: 4969
٤٩٦٩ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن أبي إسحاق قال: رأيت الحارث بن أبي ربيعة صلى حين أراد أن يخرج إلى (باجُمَيرا) (١) في الحجرة ضحى ركعتين وصلى معه نفر منهم الأسود بن يزيد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حارث بن ابی ربیعہ کو دیکھا کہ جب وہ باجمیرا کی طرف جانے لگے تو انہوں نے اپنے حجرے میں چاشت کے وقت دو رکعتیں پڑھیں۔ اور ان کے ساتھ ایک جماعت نے نماز پڑھی جن میں حضرت اسود بن یزید بھی تھے۔