کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی مغرب کی چار رکعتیں پڑھ لے تو اس کے لئے کیا حکم ہے؟
٤٩١١ - (حدثنا أبو بكر) (١) حدثنا شريك عن جابر عن الحكم عن علي قال: إذا (أراد) (٢) أن يقول: سمع اللَّه لمن حمده، فقال: اللَّه أكبر؟ قال: يستغفر اللَّه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کے بجائے اللَّہُ أَکْبَرُ کہہ دے تو وہ اللہ سے مغفرت طلب کرے۔
٤٩١٢ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن الأعمش عن إبراهيم قال: إذا (أراد) (١) أن يقول: سمع اللَّه لمن حمده، فقال: اللَّه أكبر فلا سهو عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کے بجائے اللَّہُ أَکْبَرُ کہہ دے تو اس پر سہو نہیں ہے۔
٤٩١٣ - حدثنا وكيع عن سفيان عن جابر عن عامر وغيره في رجل أراد أن يقول: سمع اللَّه لمن حمده فقال: اللَّه أكبر، قالوا: ليس عليه سهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عامر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کے بجائے اللَّہُ أَکْبَرُ کہہ دے تو اس پر سہو نہیں ہے۔
٤٩١٤ - حدثنا وكيع عن إسرائيل عن جابر عن محمد بن علي وعامر وعطاء قالوا في رجل أراد أن يقول سمع اللَّه لمن حمده فقال: اللَّه أكبر (قالوا) (١): ليس عليه سهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت محمد بن علی، حضرت عامر اور حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی نماز میں سَمِعَ اللَّہُ لِمَنْ حَمِدَہُ کے بجائے اللَّہُ أَکْبَرُ کہہ دے تو اس پر سہو نہیں ہے۔
٤٩١٥ - حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم عن رجل نسي تكبيرة قال: يسجد سجدتي السهو.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو ایک تکبیر بھول جائے۔ انہوں نے فرمایا کہ وہ سہو کے دو سجدے کرے گا۔