کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر آدمی کا تلاوت قرآن کا وظیفہ چھوٹ جائے تو اسے کب ادا کر
حدیث نمبر: 4857
٤٨٥٧ - حدثنا أبو بكر قال (نا) (١) هشيم قال: (نا) (٢) أبو الزبير عن نافع بن جبير عن أبي عبيدة (بن) (٣) عبد اللَّه عن أبيه أن المشركين شغلوا النبي ﷺ يوم الخندق عن أربع صلوات حتى ذهب من الليل ما شاء اللَّه قال: فأمر بلالا فأذن وأقام فصلى الظهر ثم أقام فصلى العصر ثم أقام فصلى المغرب ثم أقام فصلى العشاء (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ مشرکین نے غزوہ بدر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو چار نمازوں میں مصروف رکھا۔ جب رات کا کافی حصہ گذر گیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو اذان دینے کا حکم دیا۔ انہوں نے اذان دی اور اقامت کہی پھر آپ نے پہلے ظہر کی نماز پڑھی، پھر اقامت کہی پھر عصر کی نماز پڑھی، پھر اقامت کہی پھر مغرب کی نماز پڑھی پھر اقامت کہی اور عشاء کی نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4857
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4857، ترقيم محمد عوامة 4814)
حدیث نمبر: 4858
٤٨٥٨ - حدثنا يزيد بن هارون قال (أخبرنا) (١) ابن أبي ذئب عن المقبري عن عبد الرحمن بن أبي سعيد الخدري عن أبيه قال: (قال) (٢) حبسنا يوم الخندق عن الظهر والعصر والمغرب والعشاء حتى كفينا ذلك وذلك قوله تعالى: ﴿وَكَفَى اللَّهُ الْمُؤْمِنِينَ الْقِتَالَ وَكَانَ اللَّهُ قَوِيًّا عَزِيزًا﴾ [الأحزاب: ٢٥]، فقام رسول اللَّه ﷺ فأمر بلالًا فأقام الصلاة ثم صلى الظهر كما كان يصليها قبل ذلك، ثم أقام فصلى العصر كما كان يصليها قبل ذلك، ثم أقام (٣) (فصلى) (٤) المغرب كما كان يصليها قبل ذلك، ثم أقام العشاء فصلاها كما كان يصليها قبل ذلك، قبل أن تنزل: ﴿فَإِنْ ⦗٢١⦘ خِفْتُمْ فَرِجَالًا أَوْ رُكْبَانًا﴾ [البقرة: ٢٣٩] (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید فرماتے ہیں کہ غزوہ خندق میں ہم ظہر، عصر ، مغرب اور عشاء کی نماز نہ پڑھ سکے۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے اس آیت کو نازل فرمایا { وَکَفَی اللَّہُ الْمُؤْمِنِینَ الْقِتَالَ وَکَانَ اللَّہُ قَوِیًّا عَزِیزًا } پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کھڑے ہوئے اور حضرت بلال کو حکم دیا انہوں نے نماز کے لئے اقامت کہی، پھر ظہر کی نماز پڑھی جس طرح پہلے نماز پڑھا کرتے تھے۔ پھر عصر کے لئے اقامت کہی اور عصر کی نماز پڑھی جس طرح پہلے پڑھا کرتے تھے۔ پھر مغرب کی نماز پڑھی جس طرح پہلے پڑھا کرتے تھے۔ پھر عشاء کی نماز کے لئے اقامت کہی اور عشاء کی نماز اس طرح پڑھی جس طرح پہلے پڑھا کرتے تھے۔ یہ عمل اس آیت کے نازل ہونے سے پہلے کا ہے { فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالاً أَوْ رُکْبَانًا }۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4858
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح، أخرجه أحمد (١١٦٤٤)، والنسائي ٢/ ١٧، وابن خزيمة (٩٩٦)، والطيالسي (٢٢٣١)، والشافعي ١/ ٣٩٦، وابن عبد البر في التمهيد ٥/ ٢٣٥، والدارمي ١/ ٣٥٨، وأبو يعلى (١٢٩٦)، والطحاوي ١/ ٣٢١، وابن حبان (٢٨٩٠).
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4858، ترقيم محمد عوامة 4815)