کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جن حضرات نے دورانِ نماز پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کی اجازت دی ہے
حدیث نمبر: 4783
٤٧٨٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا علي بن هاشم عن ابن أبي ليلى عن الحكم عن مقسم عن ابن عباس قال: إذا كنت في الصلاة فلا تمسح جبهتك، ولا تنفخ، ولا تحرك (الحصباء) (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب تم نماز پڑھ رہے ہو تو اپنی پیشانی پر ہاتھ نہ پھیرو، پھونک نہ مارو اور کنکریوں کو نہ ہلاؤ۔
حدیث نمبر: 4784
٤٧٨٤ - حدثنا خلف بن خليفة عن حصين عن سعيد بن جبير قال: هو من الجفاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ ایسا کرنا بےدینی کی علامت ہے۔
حدیث نمبر: 4785
٤٧٨٥ - حدثنا وكيع عن كهمس بن الحسن عن ابن بريدة قال: كان يقال أربع من الجفاء: أن (تمسح جبهتك) (١) قبل أن (تنصرف، أو تبول قائما، أو تسمع المنادي ثم لا تجيبه أو تنفخ) (٢) في (سجودك) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن بریدہ کہتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ چار چیزیں بےدینی کی علامت ہیں : نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنا، کھڑے ہوکر پیشاب کرنا، اذان کی آواز سن کر اس کا جواب نہ دینا اور سجدے میں زمین پر پھونک مارنا۔
حدیث نمبر: 4786
٤٧٨٦ - حدثنا عبد الأعلى عن برد عن مكحول أنه كان يكره أن يمسح الرجل جبهته في الصلاة ويقول: هو من الجفاء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول نماز میں پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ بےدینی کی علامت ہے۔
حدیث نمبر: 4787
٤٧٨٧ - حدثنا أبو أسامة عن هشام عن الحسن أنه كان يكره أن يمسح جبهته قبل أن ينصرف.
مولانا محمد اویس سرور
حسن نماز کا سلام پھیرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے تھے۔
حدیث نمبر: 4788
٤٧٨٨ - حدثنا وكيع عن (حريث) (١) عن الشعبي في الرجل يمسح جبهته قبل أن ينصرف قال: هو (من) (٢) (الجفاء) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنے کو مکروہ قرار دیتے ہیں اور حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اس میں کوئی حرج نہیں۔
حدیث نمبر: 4789
٤٧٨٩ - وقال الحكم: لا بأس به.
حدیث نمبر: 4790
٤٧٩٠ - حدثنا وكيع قال حدثنا (١) سفيان عن عاصم (بن) (٢) أبي النجود عن المسيب بن رافع قال: قال عبد اللَّه: أربع من الجفاء: أن يصلي الرجل إلى غير سترة، وأن يمسح جبهته قبل أن ينصرف، أو يبول قائما، أو يسمع المنادي ثم لا يجيبه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ چار چیزیں بےدینی کی علامت ہیں : بغیر سترہ کے نماز پڑھنا، نماز پوری کرنے سے پہلے پیشانی پر ہاتھ پھیرنا، کھڑے ہو کر پیشاب کرنا اور اذان کی آواز سن کر اس کا جواب نہ دینا۔