حدیث نمبر: 4762
٤٧٦٢ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) يحيى بن سعيد عن سعيد عن قتادة (عن أنس) (٢) أنه فاتته ركعة فقام فتطوع ثم ذكر فصلى الركعة التي فاتته وسجد سجدتين (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت انس کی امام کے ساتھ سے ایک رکعت چھوٹ گئی، انہوں نے کھڑے ہو کر نفل پڑھے، پھر انہیں وہ رکعت یاد آگئی تو انہوں نے اسے ادا کیا اور دو سجدے کئے۔
حدیث نمبر: 4763
٤٧٦٣ - حدثنا يحيى بن سعيد عن شعبة عن الحكم قال: يقطع ويصلي الركعة قال: وأظنه قال: ويسجد سجدتين.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم فرماتے ہیں کہ اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ کوئی رکعت رہ گئی اور وہ اسے بھول کر نفلوں میں مشغول ہوگیا، جب اسے یاد آئے تو نفلوں کو توڑ کر اس رکعت کو ادا کرے۔ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں یہ بھی فرمایا کہ وہ دو سجدے کرے۔
حدیث نمبر: 4764
٤٧٦٤ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن أنه كان يقول في رجل فاتته مع ⦗٥٣٤⦘ الإمام ركعة فلما سلم الإمام ظن أنه قد أدرك معه أول الصلاة فقام يتطوع فقال الحسن: إذا (أدخل) (١) تطوعا في فريضة فسدت عليه صلاته.
مولانا محمد اویس سرور
حسن سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جس کی امام کے ساتھ سے ایک رکعت فوت ہوجائے، جب امام سلام پھیرے تو وہ یہ خیال کرے کہ وہ شروع سے امام کے ساتھ شریک ہوا تھا، لہٰذا وہ سلام پھیر کر نفل پڑھنے لگے۔ حسن نے فرمایا کہ جب اس نے نفل نماز کو فرض میں داخل کیا تو اس کی نماز ٹوٹ گئی۔