کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کسی آدمی کی امام کے ساتھ ایک رکعت چھوٹ جائے تو کیا وہ سجدہ سہو کرے گا ؟
حدیث نمبر: 4749
٤٧٤٩ - حدثنا هشيم قال أخبرنا (١) حميد عن أنس أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إِنِّي لأَكُونُ فِي الصَّلَاةِ فَأَسْمَعُ صَوْتَ الصَّبِيِّ يَبْكي (فَأَتَجَوَّزُ) (٢) فِي صَلَاتِي مَخَافَةَ أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز سنائی دیتی ہے تو میں اس کی ماں کی مشقت کے خوف سے نماز کو مختصر کردیتا ہوں۔
حدیث نمبر: 4750
٤٧٥٠ - حدثنا علي ابن إسحاق عن ابن مبارك عن الأوزاعي قال: حدثنا (١) يحيى بن أبي (كثير) (٢) عن عبد اللَّه بن أبي قتادة عن أبيه أن النبي ﷺ قال: "إِنِّي ⦗٥٣١⦘ لأَكُونُ فِي الصَّلَاةِ فَأُريدُ أنْ أُطَوِّلَ فِيهَا فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأَتَجَوَّزُ فِي الصَّلَاةِ كَرَاهِيَةَ أنْ أَشُقَّ عَلَى أُمِّه" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو قتادہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور نماز کو لمبا کرنا چاہتا ہوں، پھر میں کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں، کیونکہ مجھے اس کی ماں کی مشقت پسند نہیں۔
حدیث نمبر: 4751
٤٧٥١ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي الحويرث الزرقي عن علي بن (حسين) (١) قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إِنِّي لأَسْمَعُ بُكَاَء الصَّبِيِّ خَلْفي فَأُخَفِفُ شَفَقَةً أَنْ أَفْتِنَ أُمَّهُ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ بن حسین فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں بعض اوقات نماز میں اپنے پیچھے سے کسی بچے کے رونے کی آواز سنتا ہوں تو نماز کو مختصر کردیتا ہوں، کیونکہ مجھے اس کی ماں کی پریشانی کا ڈر ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 4752
٤٧٥٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن أبي (السوداء) (١) النهدي عن ابن سابط أن رسول اللَّه ﷺ قرأ في الركعة الأولى بسورة نحوا من ستين آية فسمع بكاء صبي قال: فقرأ في الثانية بثلاث آيات (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سابط فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک نماز کی پہلی رکعت میں ساٹھ آیات کی تلاوت فرمائی، پھر آپ نے ایک بچے کے رونے کی آواز سنی تو دوسری رکعت میں صرف تین آیات کی تلاوت فرمائی۔
حدیث نمبر: 4753
٤٧٥٣ - حدثنا شريك عن أبي هارون عن أبي سعيد فيما (نعلم) (١) عن النبي ﷺ قال: "إِنِّي لأَكُوُن فِي الصَّلَاةِ فَأَسْمَعُ بُكَاءَ الصَّبِيِّ فَأُخَفِّفُ مَخَافَةَ أَنْ أشُقَّ عَلَى أُمِّهِ أو قال: أَنْ تُفْتَنَ أُمُّهُ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ بعض اوقات میں نماز میں ہوتا ہوں اور مجھے کسی بچے کے رونے کی آواز سنائی دیتی ہے تو میں اس کی ماں کی مشقت کے خوف سے نماز کو مختصر کردیتا ہوں۔