کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: نماز کو مختصر کرنے کا بیان ، جو حضرات نماز کو مختصر کیا کرتے تھے
حدیث نمبر: 4722
٤٧٢٢ - حدثنا أبو بكر (قال) (١) حدثنا (٢) وكيع عن سفيان عن أبي حازم عن سهل بن سعد الساعدي قال: لقد رأيت الرجال (عاقدي) (٣) أزرهم في أعناقهم مثل الصبيان من ضيق الأزر خلف النبي ﷺ فقال قائل: "يا معشر النساء لا ترفعن رؤوسكن حتى يرفع الرجال (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سہل بن سعد ساعدی فرماتے ہیں کہ میں نے مردوں کو دیکھا کہ وہ تہبندوں کی کمی کی وجہ سے اپنے تہبندوں کو بچوں کی طرح گردنوں سے باندھا کرتے تھے اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تھے۔ تو ایک کہنے والے نے کہا کہ اے عورتوں کی جماعت ! مردوں سے پہلے اپنے سر نہ اٹھاؤ۔
حدیث نمبر: 4723
٤٧٢٣ - حدثنا حسين بن علي عن زائدة عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن جابر عن النبي ﷺ قال: يا مَعْشَرَ النِّسَاءِ، إِذا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاغْضُضْنَ أَبْصَارَكُنَّ لَا تَرينَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ مِنْ ضِيقِ الأَزُرِ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے عورتوں کی جماعت ! جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، تہبندوں کی تنگی کی وجہ سے تم مردوں کا ستر نہ دیکھنے پاؤ۔
حدیث نمبر: 4724
٤٧٢٤ - حدثنا يحيى بن أبي (بكير) (١) قال: (حدثنا) (٢) زهير بن محمد عن عبد اللَّه بن محمد بن عقيل عن سعيد بن المسيب عن أبي سعيد عن النبي ﷺ قال: "يَا مَعْشَرَ النِّسَاءِ إِذا سَجَدَ الرِّجَالُ فَاغْضُضْنَ أبْصَارَكُنَّ لَا تَرَيْنَ عَوْرَاتِ الرِّجَالِ مِنْ ضِيقِ الأُزُرِ" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے عورتوں کی جماعت ! جب مرد سجدہ کریں تو تم اپنی نگاہوں کو جھکا کر رکھو، تہبندوں کی تنگی کی وجہ سے تم مردوں کا ستر نہ دیکھنے پاؤ۔