کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: اگر کوئی شخص بغیر وضو کے لوگوں کو نماز پڑھا دے تو نماز کا کیا حکم ہے؟
حدیث نمبر: 4636
٤٦٣٦ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) ابن نمير عن عبد الملك عن عطاء عن أبي (سعيد) (٢) وابن عمر وابن الزبير في الرجل يدخل مع الإمام وقد (فاته) (٣) بعض الصلاة قالوا: يصنع كما يصنع الإمام فإذا قضى الإمام صلاته قام فقضى (صلاته) (٤) (وسجد) (٥) سجدتين (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سعید، حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اور حضرت ابن زبیر اس شخص کے بارے میں جو امام کے ساتھ نماز شروع کرے لیکن نماز کا کچھ حصہ اس سے چھوٹ جائے فرماتے ہیں کہ وہ اسی طرح کرے جس طرح امام کرتا ہے۔ جب امام اپنی نماز کو پورا کرے تو یہ اپنی نماز کے چھوٹے ہوئے حصے کو ادا کرے اور سہو کے دو سجدے کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4636
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4636، ترقيم محمد عوامة 4598)
حدیث نمبر: 4637
٤٦٣٧ - حدثنا روح بن عبادة عن زكريا بن أبي إسحاق (١) عن عمرو بن ميمون عن جابر بن زيد قال: إذا فاتك التشهد في الركعتين فلا تجلس في ركعتك (للتشهد) (٢) (اقتد) (٣) بالإمام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید فرماتے ہیں کہ جب دو رکعتوں کے بعد کی تشہد تم سے رہ جائے تو اب اپنی رکعت میں تشہد پڑھنے نہ بیٹھ جاؤ بلکہ امام کی اقتداء کرو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4637
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4637، ترقيم محمد عوامة 4599)
حدیث نمبر: 4638
٤٦٣٨ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري في الرجل يدخل في الصلاة وقد سبق بركعة فإنه يصنع كما يصنع الإمام فإذا سلم قام وقضى.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری اس شخص کے بارے میں جو جماعت میں شروع سے شریک ہوا لیکن اس کی ایک رکعت رہ گئی فرماتے ہیں کہ وہ امام کی اقتداء کرتا رہے اور جب امام نماز سے فارغ ہو تو یہ کھڑا ہوکر اسے قضاء کرلے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4638
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4638، ترقيم محمد عوامة 4600)
حدیث نمبر: 4639
٤٦٣٩ - حدثنا ابن فضيل عن عقبة (بن) (١) أبي العيزار قال سألت إبراهيم عن الرجل يدخل مع الإمام وقد سبقه الإمام بركعة وقد سها الإمام فكيف يصنع فقال: إذا دخلت مع الإمام فاصنع كما يصنع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عقبہ بن ابی عیزار کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا جو امام کے ساتھ نماز میں شامل ہو ، لیکن اس کی ایک رکعت چھوٹ جائے، اور اما م کو سہو ہو تو وہ کیا کرے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جب اما م کے ساتھ نماز میں شامل ہوا ہے تو وہی کرے جو امام کرتا ہے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / سجود السهو والعمل في الصلاة / حدیث: 4639
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4639، ترقيم محمد عوامة 4601)