حدیث نمبر: 4417
٤٤١٧ - حدثنا هشيم قال: أنا يونس قال: (أنا) (١) بكر بن عبد اللَّه المزني عن صفوان بن محرز قال: بينا الأشعري يخطب يوم الجمعة (إذ) (٢) قرأ السجدة الآخرة من سورة الحج قال: (فنزل) (٣) (عن) (٤) المنبر فسجد ثم عاد إلى مجلسه (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت صفوان بن محرز فرماتے ہیں کہ حضرت اشعری ہمیں جمعہ کا خطبہ دے رہے تھے انہوں نے اس میں سورة الحج کی دوسری آیت سجدہ پڑھی تو منبر سے نیچے اتر کر سجدہ کیا اور پھر اپنی جگہ واپس آگئے۔
حدیث نمبر: 4418
٤٤١٨ - حدثنا هشيم قال (أنا) (١) العوام عن سعيد بن جبير أن رسول اللَّه ﷺ قرأ سجدة سورة (ص) على المنبر فلما أتى على السجدة قرأها ثم نزل فسجد (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر سورة ص کی آیت سجدہ پڑھی اور نیچے اتر کر سجدہ فرمایا۔
حدیث نمبر: 4419
٤٤١٩ - حدثنا هشيم قال أنا أبو إسحاق الكوفي عن الشعبي عن النعمان بن بشير أنه قرأ سجدة ص وهو على المنبر فنزل فسجد ثم عاد إلى مجلسه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نعمان بن بشیر نے منبر پر سورة ص کی آیت سجدہ پڑھی اور نیچے اتر کر سجدہ فرمایا۔ پھرا پنی جگہ واپس تشریف لے گئے۔
حدیث نمبر: 4420
٤٤٢٠ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر قال: قرأ عمار على المنبر: ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾، ثم نزل إلى القرار فسجد بها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عاصم فرماتے ہیں کہ حضرت زر نے منبر پر سورة الانشقاق کی تلاوت کی اور پھر زمین پر اتر کر سجدہ کیا۔
حدیث نمبر: 4421
٤٤٢١ - حدثنا وكيع عن هشام بن عروة عن أبيه أن عمر قرأها وهو على المنبر ثم نزل فسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عروہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر نے منبر پر آیت سجدہ کی تلاوت کی اور پھر نیچے اتر کر سجدہ کیا۔
حدیث نمبر: 4422
٤٤٢٢ - حدثنا زيد بن (حباب) (١) عن عبد الرحمن بن شريح قال: حدثني واهب المعافري (٢) عن أوس بن (بشر) (٣) قال: رأيت عقبة بن عامر قرأ على المنبر السجدة فنزل (فسجد) (٤) (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اوس بن بشر کہتے ہیں کہ حضرت عقبہ بن عامر نے منبر پر آیت سجدہ کی تلاوت کی اور پھر نیچے اتر کر سجدہ کیا۔