کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: اگر کوئی عورت آیت سجدہ پڑھے اور اس کے ساتھ کوئی مرد ہو تو سجدے کا کیا حکم ہے؟
❮
❯
٤٤٢٣ - حدثنا عباد بن العوام عن سعيد عن قتادة في المرأة تقرأ السجدة ومعها رجال أو رجل قال: يسجدون قبلها ولا يأتمون بها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی عورت آیت سجدہ پڑھے اور اس کے پاس ایک یا زیادہ مرد ہوں تو وہ اس سے پہلے سجدہ کرلیں اس کی اتباع نہ کریں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4423
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4423، ترقيم محمد عوامة 4394)
٤٤٢٤ - حدثنا غندر عن شعبة عن مغيرة قال: سألت إبراهيم عن المرأة تقرأ السجدة فقال: هي أمامك.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مغیرہ کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم سے سوال کیا کہ اگر کوئی عورت آیت سجدہ کی تلاوت کرے تو ہمارے لئے کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ تمہاری امام ہے۔ یعنی تم بھی سجدہ کرو گے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4424
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4424، ترقيم محمد عوامة 4395)