کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جن حضرات نے اس بات کو مکروہ خیال کیا ہے کہ آیت سجدہ کی تلاوت کرے اور سجدہ کئے بغیر گذر جائے
حدیث نمبر: 4413
٤٤١٣ - حدثنا ابن فضيل عن عطاء بن السائب قال: دخلت المسجد فإذا أنا بشيخين فقرأ أحدهما على صاحبه القرآن فجلست إليهما فإذا أحدهما قيس بن سكن الأسدي وإذا الآخر يقرأ سورة مريم فلما بلغ السجدة قال له قيس بن سكن: دعها فإنا نكره أن يرانا أهل المسجد (فتركها) (١) وقرأ ما بعدها قال قيس: واللَّه ما صرفنا عنها إلا (شيطان) (٢) اقرأها فقرأها (فسجدنا) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ میں ایک مرتبہ مسجد میں داخل ہوا تو دو بوڑھے آدمی بیٹھے تھے، جن میں سے ایک دوسرے کو قرآن مجید پڑھا رہا تھا۔ میں بھی ان کے پاس بیٹھ گیا۔ ان میں سے ایک حضرت قیس بن سکن اسدی تھے، دوسرے آدمی ان سے سورة مریم پڑھ رہے تھے۔ جب وہ آیت سجدہ پر پہنچے تو قیس بن سکن نے کہا کہ اسے چھوڑ دو ، ہم اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ مسجد والے ہمیں دیکھیں۔ انہوں نے اسے چھوڑ دیا اور اس کے بعد والا حصہ پڑھا۔ پھر حضرت قیس نے فرمایا کہ خدا کی قسم ! اس آیت کے چھوڑنے پر ہمیں شیطان نے ابھارا تھا۔ اسے پڑھو۔ چناچہ انہوں نے پڑھا اور پڑھ کر سجدہ کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4413
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4413، ترقيم محمد عوامة 4384)
حدیث نمبر: 4414
٤٤١٤ - حدثنا هشيم وعلي بن مسهر عن داود عن الشعبي قال: كانوا يكرهون إذا أتوا على السجدة أن يجاوزوها حتى يسجدوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو ناپسند کرتے تھے کہ آیت سجدہ سے بغیر سجدہ کئے گذر جائیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4414
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4414، ترقيم محمد عوامة 4385)
حدیث نمبر: 4415
٤٤١٥ - حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل عن الحسن في الرجل يمر (بالسجدة) (١) في الصلاة فقال: لا ينبغي له أن يمر بها فيتركها، إذا مر بها أن يتركها ولكن يسجد بها وإن شاء ركع بها.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو نماز میں آیت سجدہ کی تلاوت کرے فرماتے ہیں کہ اس کے لئے اس کو چھوڑ کر گذرنا مناسب نہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4415
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4415، ترقيم محمد عوامة 4386)
حدیث نمبر: 4416
٤٤١٦ - [حدثنا ابن فضيل عن إسماعيل عن حماد عن إبراهيم قال: لا ينبغي له، إذا أمر بها أن يتركها، ولكن يسجد بها وإن شاء ركع بها] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آیت سجدہ کو چھوڑ کر گذرنا درست نہیں۔ البتہ اگر چاہے تو اسے پڑھ کر سجدہ کرے اور اگر چاہے تورکوع کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / باب سجود التلاوة / حدیث: 4416
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 4416، ترقيم محمد عوامة 4387)