کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: قرآن مجید کے تمام سجدے اور اس بارے میں اہل علم کا اختلاف
٤٤٠٥ - حدثنا أبو بكر قال (حدثنا) (١) أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق أنه كان يسجد (اثنتي) (٢) عشرة سجدة في القرآن التي يسجدون فيها لم يذكر فيها ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ قرآن مجید میں بارہ مقامات پر اسلاف سجدہ کیا کرتے تھے۔ انہوں نے اس میں سورة الانشقاق کا ذکر نہ کیا۔
٤٤٠٦ - حدثنا محمد بن فضيل عن الأعمش عن مسلم قال عدَّ عَلَيَّ مسروق اثنتى عشرة سجدة في القرآن لم يذكر التي في ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسلم فرماتے ہیں کہ حضرت مسروق نے میرے سامنے قرآن میدف کے بارہ سجدوں کو گنوایا اور اس میں سورة الانشقاق کا ذکرنہ کیا۔
٤٤٠٧ - حدثنا هشيم قال (أنا) (١) خالد (عن أبي) (٢) (العريان) (٣) المجاشعي عن ابن عباس وذكروا سجود القرآن فقال: الأعراف والرعد والنحل (وبنو إسرائيل) (٤) ومريم والحج سجدة واحدة والنمل والفرقان (وآلم تنزيل) وحم ⦗٤٥١⦘ (السجدة) (٥) وص وقال: ليس في المفصل سجود (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے قرآن مجید کے سجدوں کا ذکر کیا اور ان سورتوں کا نام لیا : سورة الاعراف، سورة الرعد، سورة النحل، سورة بنی اسرائیل، سورة مریم، سورة الحج کا ایک سجدہ، سورة النمل، سورة الفرقان، سورة الم تنزیل، سورة حم تنزیل، سورة ص ۔ اور فرمایا کہ مفصل میں سجدے نہیں ہیں۔
٤٤٠٨ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم عن عبد اللَّه بن مسعود أنه كان يسجد في الأعراف وبني إسرائيل والنجم و ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾، و ﴿إِذَا السَّمَاءُ انْشَقَّتْ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سورة الاعراف، سورة بنی اسرائیل، سورة النجم، سورة العلق اور سورة الانشقاق میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
٤٤٠٩ - حدثنا هشيم أنا أبو بشر عن يوسف المكي عن عبيد بن عمير أنه قال: عزائم السجود (ألم تنزيل) و ((حم) تنزيل) (١) والأعراف وبنو إسرائيل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبید بن عمیر فرماتے ہیں کہ اہم سجدے یہ ہیں : سورة الم تنزیل، سورة حم تنزیل، سورة الاعراف اور سورۃ بنی اسرائیل
٤٤١٠ - حدثنا عفان قال (أنا) (١) حماد بن سلمة عن علي بن زيد عن يوسف ابن مهران عن ابن عباس عن علي قال: عزائم (السجود) (٢) سجود (٣) القرآن (ألم تنزيل) (٤) (وحم تنزيل) (السجدة) (٥) و (النجم) و ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾ (٦).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کے اہم سجدے یہ ہیں : سورة الم تنزیل السجدۃ، حم تنزیل السجدۃ، سورة والنجم، سورة العلق۔
٤٤١١ - حدثنا عبد الأعلى عن داود يعني بن إياس عن جعفر أن سعيد بن جبير قال: عزائم السجود: ألم تنزيل والنجم و ﴿اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ قرآن مجید کے اہم سجدے یہ ہیں : سورة الم تنزیل، سورة والنجم اور سورة العلق۔
٤٤١٢ - حدثنا أبو أسامة قال (أنا) (١) ثابت بن عمارة عن أبي تميمة الهجيمي أن أشياخا من بني هجيم بعثوا (راكبا) (٢) لهم (إلى) (٣) المدينة وإلى مكة يسأل لهم عن سجود القرآن فرجع إليهم فأخبرهم أنهم أجمعوا على عشر سجدات.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو تمیمہ ہجیمی فرماتے ہیں کہ بنو ہجیم کے کچھ لوگوں نے اپنے ایک سوار کو مکہ اور مدینہ کی طرف روانہ کیا تاکہ وہاں کے لوگوں سے قرآن مجید کے سجدوں کے بارے میں سوال کرے، جب وہ واپس آیا تو اس نے بتایا کہ ان کا دس سجدوں پر اتفاق ہے۔