کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات سورۃ ص میں سجدہ نہ کیا کرتے تھے اور اس میں سجدہ کے قائل نہ تھے
حدیث نمبر: 4324
٤٣٢٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا (١) أبو بكر بن عياش عن عاصم عن زر عن عبد اللَّه أنه كان لا يسجد في ص ويقول: توبة نبي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدا للہ سورۃ ص میں سجدہ نہ کیا کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے۔
حدیث نمبر: 4325
٤٣٢٥ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن (مسلم) (١) عن مسروق قال: ذكرت (سجدة) (٢) (ص) عند عبد اللَّه فقال: توبة نبي (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ کے سامنے سورة ص کے سجدے کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے۔
حدیث نمبر: 4326
٤٣٢٦ - حدثنا هشيم قال أنا مغيرة عن إبراهيم (وأخبرنا) (١) داود عن الشعبي قالا كان عبد اللَّه لا يسجد في (ص) ويقول: توبة نبي (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ سورة ص میں سجدہ نہ کرتے تھے اور فرماتے تھے کہ یہ ایک نبی کی توبہ ہے۔
حدیث نمبر: 4327
٤٣٢٧ - حدثنا معتمر بن سليمان عن أبي معن عن أبي العالية قال: كان (بعض) (١) أصحاب النبي ﷺ يسجد في ص وبعضهم لا يسجد (فأي) (٢) ذلك ⦗٤٣٦⦘ شئت فافعل (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو العالیہ فرماتے ہیں کہ بعض صحابہ سورة ص میں سجدہ کرتے تھے اور بعض نہیں کرتے تھے۔ تم ان میں سے جس کی چاہو پیروی کرلو۔
حدیث نمبر: 4328
٤٣٢٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (١) ثابت بن قيس (٢) قال: كان أبو المليح لا يسجد في (ص).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ملیح سورة ص میں سجدہ نہیں کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4329
٤٣٢٩ - حدثنا غندر عن شعبة عن أبي إسحاق قال سمعته يحدث عن الضحاك ابن قيس أنه خطب فقرأ (ص) فسجد فيها وعلقمة وأصحاب عبد اللَّه وراءه فلم يسجدوا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت ضحاک بن قیس نے خطبہ میں سورة ص کی تلاوت کی اور سجدہ کیا۔ حضرت علقمہ اور حضرت عبداللہ کے دوسرے شاگرد ان کے پیچھے کھڑے تھے انہوں نے سجدہ نہ کیا۔
حدیث نمبر: 4330
٤٣٣٠ - حدثنا حفص بن غياث عن الأعمش عن أبي الضحى (١) أن أصحاب عبد اللَّه كانوا (لا) (٢) يسجدون في (ص).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو ضحی فرماتے ہیں کہ حضرت عبداللہ کے شاگرد سورة ص میں سجدہ نہ کیا کرتے تھے۔