کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات فرماتے ہیں کہ سورۃ ص میں سجدہ ہے اور وہ اس میں سجدہ کرتے تھے
حدیث نمبر: 4309
٤٣٠٩ - حدثنا سفيان (١) بن عيينة عن عبيد اللَّه (٢) بن أبي يزيد سمع ابن عباس يقول: في (ص) سجدة وتلا: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ [الأنعام: ٩٠] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة ص میں سجدہ ہے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔
حدیث نمبر: 4310
٤٣١٠ - حدثنا سفيان بن عيينة عن عبدة وصدقة (١) سمعا ابن عمر يقول: في (ص) سجدة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ سورة ص میں سجدہ ہے۔
حدیث نمبر: 4311
٤٣١١ - حدثنا عبد الأعلى عن معمر عن الزهري قال: كنت لا أسجد في (ص) حتى حدثني السائب أن عثمان سجد فيها (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زہری فرماتے ہیں کہ میں سورۃ ص میں سجدہ نہیں کیا کرتا تھا، پھر مجھے حضرت عطاء بن سائب نے بتایا کہ حضرت عثمان اس سورت میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4312
٤٣١٢ - [حدثنا هشيم قال (نا) (١) أبو بشر عن سعيد بن جبير أن عمر كان يسجد في (ص)] (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ حضرت عمر سورۃ ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4313
٤٣١٣ - حدثنا هشيم قال أنا حصين والعوام عن مجاهد عن ابن عباس (أنه) (١): كان يسجد في (ص) وتلا هذه الآية: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے اور اس آیت کی تلاوت کرتے { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔
حدیث نمبر: 4314
٤٣١٤ - حدثنا ابن فضيل عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس قال: كان النبي ﷺ يسجد في (ص) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4315
٤٣١٥ - حدثنا هشيم قال أخبرنا العوام عن سعيد بن جبير أن النبي ﷺ قرأ سورة (ص) وهو على المنبر فلما أتى على السجدة قرأها ثم نزل فسجد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ نبی پاک حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے منبر پر سورة ص کی تلاوت کی ، جب آیت سجدہ پر پہنچے تو منبر سے نیچے اتر کر سجدہ کیا۔
حدیث نمبر: 4316
٤٣١٦ - حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن حبيب بن أبي ثابت عن عبد اللَّه بن الحارث قال: هي موجبة: سجدة (ص) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن حارث فرماتے ہیں کہ سورة ص کا سجدہ واجب ہے۔
حدیث نمبر: 4317
٤٣١٧ - حدثنا أبو معاوية عن الأعمش عن مسلم عن مسروق قال: ذكرت ((ص) (١) عند) (٢) (عبد اللَّه) (٣) بن عباس فقال: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے یہاں سورة ص کا ذکر کیا گیا تو انہوں نے فرمایا { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }۔
حدیث نمبر: 4318
٤٣١٨ - حدثنا محمد بن (١) بكر عن ابن جريج قال: كان طاوس يسجد في (ص).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاوس سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4319
٤٣١٩ - حدثنا عباد بن العوام عن سفيان بن حسين قال: شهدت الحسن وقرأ السجدة التي في (ص) فسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان بن حسین فرماتے ہیں کہ میں حضرت حسن کے پاس تھا انہوں نے سورة ص کی آیت سجدہ کی تلاوت کی اور پھر سجدہ کیا۔
حدیث نمبر: 4320
٤٣٢٠ - حدثنا حفص عن الأعمش عن أبي الضحى عن مسروق أنه كان يسجد في (ص).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق سورۃ ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4321
٤٣٢١ - [حدثنا معاوية بن عمرو عن زائدة عن عطاء بن السائب قال كان أبو عبد الرحمن يسجد في (ص)] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبد الرحمن سورة ص میں سجدہ کیا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 4322
٤٣٢٢ - حدثنا وكيع (عن مسعر) (١) عن مصعب بن شيبة عن سعيد بن جبير قال: رأيت الضحاك بن قيس يسجد في (ص) قال: فذكرته لابن عباس فقال: إنه رأى عمر بن الخطاب يسجد فيها (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ضحاک بن قیس کو سورۃ ص میں سجدہ کرتے دیکھا تو اس کا ذکر حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب کو سورة ص میں سجدہ کرتے دیکھا ہے۔
حدیث نمبر: 4323
٤٣٢٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن عمرو بن مرة عن مجاهد عن ابن عباس أنه قال: فيها سجدة ثم قرأ: ﴿أُولَئِكَ الَّذِينَ هَدَى اللَّهُ فَبِهُدَاهُمُ اقْتَدِهْ﴾ (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سورة ص میں سجدہ ہے۔ پھر انہوں نے اس آیت کی تلاوت کی { أُولَئِکَ الَّذِینَ ہَدَی اللَّہُ فَبِہُدَاہُمُ اقْتَدِہِ }