کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی شخص ایک مرتبہ کسی آیت سجدہ کی تلاوت کرے، پھر دوبارہ اسی آیت کو پڑھے تو کیا کرے؟
حدیث نمبر: 4246
٤٢٤٦ - حدثنا هشيم قال أخبرنا يونس عن الحسن.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص ایک مرتبہ آیت سجدہ کی تلاوت کرنے کے بعد دوبارہ اسی کی تلاوت کرے تو اس کے لئے ایک سجدہ کافی ہے۔
حدیث نمبر: 4247
٤٢٤٧ - وأخبرنا مغيرة عن إبراهيم في الرجل يقرأ السجدة ثم يعيد قراءتها قالا: تجزئه السجدة الأولى.
حدیث نمبر: 4248
٤٢٤٨ - حدثنا جرير عن منصور عن مجاهد قال: إذا قرأت السجدة أجزأك (أن) (١) تسجد بها مرة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مجاہد فرماتے ہیں کہ جب تم آیت سجدہ کو زیادہ مرتبہ پڑھو تو تمہارے لئے ایک سجدہ کافی ہے۔
حدیث نمبر: 4249
٤٢٤٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (١) ابن فضيل عن عطاء بن السائب عن أبي عبد الرحمن أنه كان يقرأ السجدة فيسجد ثم يعيدها في مجلسه ذلك مرارا لا يسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت ابوعبد الرحمن جب آیت سجدہ پڑھتے تو سجدہ کیا کرتے تھے، اور اگر ایک مجلس میں ایک آیت ایک سے زائد بار پڑھتے تو ایک مرتبہ ہی سجدہ کیا کرتے تھے۔