حدیث نمبر: 4209
٤٢٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: نا إسماعيل بن علية عن كثير بن (شنظير) (١) عن عطاء عن أبي هريرة قال: إذا انتهى الرجل إلى القوم وهم قعود في آخر (صلاتهم) (٢) فقد دخل في التضعيف، وإذا انتهى إليهم وقد سلم الإمام ولم يتفرقوا فقد دخل في التضعيف (٣). - وقال عطاء: كان يقال إذا خرج من بيته وهو ينويهم فأدركهم أو لم يدركهم فقد دخل في التضعيف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ جب کوئی آدمی جماعت کے اس حال میں شریک ہوا کہ لوگ نماز کے آخر میں بیٹھے تھے تو اسے دوگنا اجر حاصل ہوگیا۔ اگر وہ امام کے سلام پھیرنے کے بعد جماعت کے ساتھ شریک ہوا لیکن ابھی لوگ متفرق نہیں ہوئے تھے تو پھر بھی اسے دوگنا اجر حاصل ہوگیا۔ حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ کہا جاتا تھا کہ جب کوئی شخص گھر سے اس ارادے سے نکلے کہ جماعت کے ساتھ شریک ہوگا تو اسے دوگنا اجر حاصل ہوگیا خواہ وہ جماعت تک نہ پہنچ سکے۔
حدیث نمبر: 4210
٤٢١٠ - حدثنا شريك عن عامر بن شقيق عن أبي وائل قال: قال عبد اللَّه: من أدرك التشهد فقد أدرك الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ جو شخص تشہد تک پہنچ گیا اسے دوگنا اجر حاصل ہوگیا۔
حدیث نمبر: 4211
٤٢١١ - حدثنا غندر عن شعبة عن سعد بن إبراهيم عن أبي سلمة قال: من خرج من بيته قبل أن يسلم الإمام فقد أدرك (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو سلمہ فرماتے ہیں کہ جو شخص امام کے سلام پھیرنے سے پہلے گھر سے نکل جائے اسے دوگنا اجر حاصل ہوگیا۔