٤٢٠٣ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم: أنه كان يقول: إذا قرأ الرجل في صلاته مرة واحدة ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ أجزأه ذلك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرمایا کرتے تھے کہ جب آدمی نماز میں ایک مرتبہ بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ لے تو یہ اس کے لئے کافی ہے۔
٤٢٠٤ - حدثنا حفص عن ابن عون عن (ابن سيرين) (١): إذا تعوذ (مرة) (٢) وقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ أجزأه لبقية (صلاته) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے نماز میں ایک مرتبہ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ اور بِسْمِ اللّٰہِ پڑھ لی تو یہ اس کی باقی نماز کے لئے کافی ہے۔
٤٢٠٥ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم عن سعيد بن جبير: أنه كان يقرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾ في كل ركعة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن جبیر ہر رکعت میں بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرتے تھے۔
٤٢٠٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن شعبة قال: سألت الحكم وحمادا وأبا إسحاق فقالوا: إقرأ في كل ركعة بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبہ کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حکم ، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق سے اس بارے میں سوال کیا تو ان سب نے فرمایا کہ ہر رکعت میں بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرو۔
٤٢٠٧ - حدثنا غندر عن شعبة عن الحكم وحماد وأبي إسحاق في الرجل يقرأ في الركعة بالسورتين كلما قرأ سورة استفتح بـ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم، حضرت حماد اور حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی ایک رکعت میں دو سورتیں پڑھے تو ہر سورت کو بِسْمِ اللّٰہِ سے شروع کرے۔
٤٢٠٨ - حدثنا معتمر عن ليث عن طلحة: أنه كان يقرأ في المصحف فكان كلما ختم سورة قرأ: ﴿بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ﴾.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث فرماتے ہیں کہ حضرت طلحہ قرآن مجید کی تلاوت کرتے ہوئے جب بھی کوئی سورت ختم کرتے تو بِسْمِ اللّٰہِ پڑھا کرتے تھے۔