٤٢١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن مسعر عن ابن صهيب قال: كان (زر) (١) وأبو وائل إذا رأونا في الصف ونحن صبيان أخرجونا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن صہیب کہتے ہیں کہ بچپن میں حضرت زر اور حضرت ابو وائل اگر ہمیں صفوں میں کھڑا دیکھتے تو ہمیں صفوں سے باہر نکال دیتے تھے۔
٤٢١٣ - حدثنا وكيع عن أبيه عن هلال (عن) (١) (عبد اللَّه بن عكيم) (٢): أنه كان إذا رأى صبيا في الصف أخرجه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن عکیم اگر کسی بچے کو صف میں کھڑا دیکھتے تو اسے باہر نکال دیتے تھے۔
٤٢١٤ - حدثنا عبيد اللَّه عن أبان العطار عن أبي هاشم عن إبراهيم: أن عمر ابن الخطاب كان إذا رأى غلاما في الصف أخرجه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب اگر کسی بچے کو صف میں کھڑا دیکھتے تو اسے باہر نکال دیتے تھے۔
٤٢١٥ - حدثنا شريك بن عبد اللَّه عن يحيى بن هانئ المرادي عن رجل من قومه: أن حذيفة كان يفرق بين الصبيان في الصف، أو قال: في الصلاة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہاگر کسی بچے کو صف میں کھڑا دیکھتے تو اسے باہر نکال دیتے تھے۔