٣٨٨٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا (حفص) (١) عن ليث عن مجاهد عن ابن عباس قال: إذا دخل المسافر (في) (٢) صلاة المقيمين صلى بصلاتهم (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جب کوئی مسافر مقیمین کی نماز میں داخل ہوجائے تو وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے۔
٣٨٨٨ - حدثنا حفص عن عبيدة عن إبراهيم عن عبد اللَّه قال: يصلي بصلاتهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ فرماتے ہیں کہ وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
٣٨٨٩ - حدثنا هشيم عن التيمي عن أبي مجلز عن ابن عمر في مسافر أدرك من صلاة المقيمين ركعة قال: يصلي معهم ويقضي ما سبق به (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس مسافر کے بارے میں جسے مقیمین کی نماز میں ایک رکعت ملے فرماتے ہیں کہ ان کے ساتھ نماز پڑھے گا اور جو رہ جائے اسے پورا کرے گا۔
٣٨٩٠ - حدثنا جرير عن مغيرة عن إبراهيم وعطاء عن سعيد بن جبير قالا: إذا دخل المسافر في صلاة المقيمين صلى بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اور حضرت سعید بن جبیر فرماتے ہیں کہ جب مسافر مقیمین کی نماز میں داخل ہو تو ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
٣٨٩١ - حدثنا جرير عن عطاء بن السائب عن الشعبي قال: أقام بواسط سنتين يصلي [ركعتين إلا أن يصلي مع قوم فيصلي بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء بن سائب فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی نے واسط میں دو سال قیام فرمایا، وہ دو رکعات نماز پڑھا کرتے تھے، البتہ اگر لوگوں کے ساتھ نماز پڑھتے تو ان کی نماز جیسی نماز پڑھا کرتے تھے۔
٣٨٩٢ - حدثنا هشيم عن مغيرة عن إبراهيم ويونس عن الحسن قالا: يصلي] (١) بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم اور یونس فرماتے ہیں کہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
٣٨٩٣ - حدثنا حاتم بن وردان عن برد عن مكحول في المسافر يدرك (من) (١) صلاة المقيمين (ركعة) (٢) أو ثنتين فليصل بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اس مسافر کے بارے میں جسے مقیمین کی نماز میں سے ایک یا دو رکعتیں ملیں فرماتے ہیں کہ وہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
٣٨٩٤ - حدثنا يزيد بن هارون عن ابن عون قال: قدمت المدينة فأدركت ركعة من العشاء، فجعلت أحدث نفسي كيف أصنع؟ فذكرت ذلك للقاسم (فقال) (١): كنت ترهب (لو) (٢) صليت أربعا أن يعذبك اللَّه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عون فرماتے ہیں کہ میں مدینہ آیا اور مجھے عشاء کی ایک رکعت ملی۔ میں اپنے دل میں سوچنے لگا کہ اب میں کیا کروں ؟ میں نے بعد میں حضرت قاسم سے اس بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ تمہیں یہ خوف تھا کہ اگر تم چار رکعات پڑھ لیتے تو اللہ تعالیٰ تمہیں عذاب دیتے ؟ !
٣٨٩٥ - حدثنا أبو داود عن رباح (بن) (١) أبي (معروف) (٢) عن عطاء قال: إذا أدركت من صلاة المقيمين ركعة فصل بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء فرماتے ہیں کہ اگر تمہیں مقیمین کی نماز میں سے ایک رکعت بھی مل جائے تو ان کی نماز جیسی نماز ادا کرو۔
٣٨٩٦ - حدثنا عبد السلام عن سليمان التيمي عن أبي مجلز عن ابن عمر في المسافر في صلاة المقيمين قال: يصلي بصلاتهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس مسافر کے بارے میں جو مقیمین کی نماز میں شریک ہوجائے فرماتے ہیں کہ ان کی نماز جیسی نماز پڑھے گا۔
٣٨٩٧ - حدثنا وكيع قال: (حدثنا) (١) المختار بن عمرو الأزدي قال: سألت جابر بن زيد عن الصلاة في السفر قال: فقال: إذا صليت وحدك فصل ركعتين، وإذا صليت في جماعة فصل بصلاتهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مختار بن عمرو ازدی فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن زید سے سفر کی نماز کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم اکیلے نماز پڑھو تو دو رکعات پڑھو اور جب کسی جماعت کے ساتھ پڑھو تو ان کی نماز کے مطابق پڑھو۔