کتب حدیثمصنف ابن ابي شيبهابوابباب: جو حضرات اس بات کو مکروہ سمجھتے ہیں کہ سجدہ کرتے ہوئے چہرے کو بھی زمین سے لگائے
حدیث نمبر: 3167
٣١٦٧ - حدثنا أبو الأحوص عن أشعث (بن) (١) أبي الشعثاء عن أبيه قال: كنت قاعدا عند ابن عمر فرأى رجلا قد أثر السجود في وجهه فقال: إن صورة الرجل وجهه فلا (يشين) (٢) أحدكم صورته (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثاء کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا تھا، انہوں نے ایک آدمی کو دیکھا جس کے چہرے پر سجدوں کے نشان تھے۔ آپ نے اس سے فرمایا کہ آدمی کی صورت اس کا چہرہ ہوتا ہے۔ پس تم میں سے کوئی اپنی صورت کو خراب نہ کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3167
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3167، ترقيم محمد عوامة 3154)
حدیث نمبر: 3168
٣١٦٨ - حدثنا وكيع عن ثور عن أبي عون الأعور عن أبي الدرداء: أنه رأى امرأة بين عينيها مثل (ثَفِنَة) (١) الشاة فقال: أما (إن) (٢) هذا لو لم يكن بين عينيك كان خيرا لك (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عون اعورکہتے ہیں کہ حضرت ابو الدرداء نے ایک عورت کو دیکھا جس کی دونوں آنکھوں کے درمیان بکری کے جسم پر بیٹھنے کی وجہ سے پڑنے والے نشان یعنی چنڈی کی طرح کا جو پاؤں پر زیادہ بیٹھنے کی وجہ سے بن جاتی ہے جیسا نشان تھا۔ آپ نے فرمایا کہ اگر تیسری کی آنکھوں کے درمیان ایسا نہ ہوتا تو اچھا تھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3168
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): حسن؛ لحال أبي عون.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3168، ترقيم محمد عوامة 3155)
حدیث نمبر: 3169
٣١٦٩ - حدثنا عمر بن أيوب عن جعفر بن برقان عن يزيد بن الأصم قال: (قيل) (١) لميمونة: ألم تري إلى فلان ينقر جبهته بالأرض يريد أن يؤثر بها أثر السجود، فقالت: دعه لعله (يلح) (٢) (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت یزید بن اصم فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت میمونہ سے کہا کہ کیا آپ نے فلاں شخص کو دیکھا جو چونچ کی طرح اپنی پیشانی زمین پر مارتا ہے اور چاہتا ہے کہ اس کی پیشانی پر سجدوں کا نشان پڑجائے ! حضرت میمونہ نے از راہ تمسخر فرمایا کہ اسے ایسا کرنے دو ، شاید کہ چونچیں مار مار کر وہ زمین میں داخل ہوجائے !
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3169
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3169، ترقيم محمد عوامة 3156)
حدیث نمبر: 3170
٣١٧٠ - حدثنا ابن نمير عن حريث عن الشعبي: أنه كره الأثر في الوجه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حریث فرماتے ہیں کہ حضرت شعبی چہرے پر سجدے کے نشان کو ناپسند فرماتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3170
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3170، ترقيم محمد عوامة 3157)
حدیث نمبر: 3171
٣١٧١ - حدثنا الفضل بن دُكين عن مسافر (الجصاص) (١) عن حبيب بن ⦗١٧٥⦘ أبي ثابت قال: شكوت إلى مجاهد الأثر بين عيني، فقال (لي) (٢): إذا سجدت فتجاف.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حبیب بن ابی ثابت کہتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اپنی آنکھوں کے درمیان موجود نشان کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے فرمایا کہ جب تم سجدہ کرو تو پیشانی کو ہلکے سے زمین پر رکھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3171
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3171، ترقيم محمد عوامة 3158)