کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: جن حضرات نے اس کی رخصت دی ہے اور اس میں کسی حرج کے قائل نہیں
❮
❯
٣١٧٢ - حدثنا حفص بن غياث عن حجاج عن أبي إسحاق قال: رأيت أصحاب علي وأصحاب عبد اللَّه وآثار السجود في جباههم وأنوفهم (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے شاگردوں کو دیکھا کہ ان کی پیشانیوں اور ناک پر سجدوں کے نشانات ہوتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3172
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3172، ترقيم محمد عوامة 3159)
٣١٧٣ - حدثنا أبو بكر بن عياش عن أبي إسحاق قال: ما رأيت سجدة أعظم منها، يعني: سجدة ابن الزبير (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبد اللہ بن زبیر سے زیادہ بڑا سجدہ (جس میں زیادہ سے زیادہ اعضاء زمین پر لگیں) کسی کا نہیں دیکھا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3173
درجۂ حدیث تحقیق (سعد بن ناصر الشثری): صحيح.
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3173، ترقيم محمد عوامة 3160)
٣١٧٤ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن قال: (١) رأيت ما يلي الأرض من عامر بن (عبد) (٢) قيس (مثل) (٣) ثفن البعير.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عامر بن عبد قیس سے زیادہ کسی کو سجدے میں زمین سے لگتے نہیں دیکھا وہ اونٹ کے بیٹھنے کی طرح زمین سے لگے ہوتے تھے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 3174
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 3174، ترقيم محمد عوامة 3161)