حدیث نمبر: 2727
٢٧٢٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا ابن فضيل عن عبد اللَّه بن سعيد عن جده عن أبي هريرة يرفعه أنه قال: إذا سجد أحدكم (فليبتدئ) (١) بركبتيه قبل يديه ولا يبرك بروك الفحل (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھے اور اونٹ کے بیٹھنے کی طرح نہ بیٹھے۔
حدیث نمبر: 2728
٢٧٢٨ - حدثنا وكيع عن الأعمش عن إبراهيم: أن عمر كان يضع ركبتيه قبل يديه (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ حضرت عمر ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو زمین پر رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2729
٢٧٢٩ - حدثنا يعلى عن الأعمش عن إبراهيم عن الأسود: أن عمر كان يقع على ركبتيه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود فرماتے ہیں کہ حضرت عمر اپنے گھٹنوں کو پہلے رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2730
٢٧٣٠ - حدثنا يعقوب (بن) (١) إبراهيم عن ابن أبي ليلى عن نافع عن ابن عمر: أنه كان يضع ركبتيه إذا سجد قبل يديه، ويرفع يديه [إذا رفع قبل ركبتيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت نافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سجدہ میں جاتے ہوئے ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے، اور جب اٹھتے تھے تو گھٹنوں سے پہلے ہاتھوں کو اٹھاتے تھے۔
حدیث نمبر: 2731
٢٧٣١ - حدثنا معتمر عن كهمس عن عبد اللَّه بن مسلم بن يسار عن أبيه: أنه كان إذا سجد تقع ركبتاه، ثم يداه] (١)، ثم رأسه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد اللہ بن مسلم بن یسار اپنے والد کے بارے میں فرماتے ہیں کہ جب سجدہ کرتے تو اپنے گھٹنوں کو رکھتے، پھر ہاتھوں کو اور پھر سر کو رکھتے تھے۔
حدیث نمبر: 2732
٢٧٣٢ - حدثنا ابن فضيل عن مغيرة عن إبراهيم: أنه سفل عن الرجل يضع يديه قبل ركبتيه فكره ذلك، وقال: هل يفعله إلا مجنون؟.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے اس شخص کے بارے میں سوال کیا گیا جو اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں سے پہلے رکھتا تھا ؟ آپ نے اسے ناپسند فرمایا اور یہ بھی کہا کہ ایسا کام کوئی پاگل ہی کرسکتا ہے۔
حدیث نمبر: 2733
٢٧٣٣ - حدثنا عباد بن العوام عن خالد قال: رأيت أبا قلابة إذا سجد بدأ فوضع ركبتيه، وإذا قام اعتمد على يديه، ورأيت الحسن يخر فيبدأ بيديه ويعتمد إذا قام.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد فرماتے ہیں کہ میں نے ابو قلابہ کو دیکھا کہ جب وہ سجدہ کرتے تو پہلے گھٹنوں کو رکھا کرتے تھے اور جب کھڑے ہوتے تو ہاتھوں سے سہارا لیا کرتے تھے۔ اور میں نے حسن کو دیکھا کہ وہ جھکتے اور پھر اٹھتے وقت ہاتھوں سے سہارا لے کر کھڑے ہوتے تھے۔
حدیث نمبر: 2734
٢٧٣٤ - حدثنا وكيع عن مهدي بن ميمون قال: رأيت ابن سيرين يضع ركبتيه قبل يديه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مہدی بن میمون فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن سیرین کو دیکھا کہ وہ ہاتھوں سے پہلے گھٹنوں کور کھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2735
٢٧٣٥ - حدثنا معتمر عن معمر قال: سئل قتادة عن الرجل إذا انصب من الركوع يبدأ بيديه؟ فقال: (يصنع) (١) أهون ذلك عليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت معمر فرماتے ہیں کہ حضرت قتادہ سے سوال کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی رکوع سے سجدے میں جاتے ہوئے پہلے ہاتھ زمین پر لگادے تو کیا حکم ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ جو عمل اس سے زیادہ آسان ہے وہ کرنا چاہئے۔
حدیث نمبر: 2736
٢٧٣٦ - حدثنا أبو معاوية عن حجاج عن أبي إسحاق قال: كان أصحاب عبد اللَّه إذا انحطوا للسجود وقعت ركبهم قبل أيديهم.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت عبد اللہ کے شاگرد جب سجدے میں جاتے تھے تو گھٹنوں کو ہاتھوں سے پہلے رکھتے تھے۔