کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ سجدہ میں ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھنا چاہئے
٢٧٣٧ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو خالد الأحمر عن (حارثة) (١) عن عمرة عن عائشة قالت: كان النبي ﷺ إذا سجد وضع يديه وجاه القبلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سجدہ کرتے تو اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھتے۔
٢٧٣٨ - حدثنا عبدة عن عبيد اللَّه عن نافع عن ابن عمر أنه كان يقول: إذا سجد أحدكم فليستقبل القبلة بيديه فإنهما يسجدان مع الوجه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمایا کرتے تھے کہ جب تم میں سے کوئی سجدہ کرے تو اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھے، کیونکہ ہاتھ بھی چہرے کے ساتھ سجدہ کرتے ہیں۔
٢٧٣٩ - حدثنا عبد الأعلى عن هشام عن الحسن ومحمد: أنهما كانا يستحبان إذا سجدا أن يستقبلا بأكفهما إلى القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اور محمد اس بات کو مستحب سمجھتے تھے کہ جب سجدہ کریں تو اپنی ہتھیلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھیں۔
٢٧٤٠ - حدثنا وكيع عن المسعودي (١) عن عثمان الثقفي: (أن) (٢) عائشة رأت وجلا مائلا بكفيه عن القبلة، فقالت: اعدلهما إلى القبلة (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک شخص کو دیکھا جس کی ہتھیلیوں کا رخ سجدے میں قبلے سے ہٹا ہوا تھا، انہوں نے فرمایا کہ انہیں قبلہ کی طرف پھیر لو۔
٢٧٤١ - حدثنا أبو معاوية عن عبيد اللَّه بن عمر عن عبد الرحمن بن القاسم عن حفص بن عاصم قال: من السنة في الصلاة أن يبسط كفيه، ويضم أصابعه ويوجههما مع وجهه إلى القبلة (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص بن عاصم فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ آدمی نماز میں اپنی ہتھیلیوں کو کھلا رکھے اور انگلیوں کو ملا کر رکھے اور ہتھیلیوں اور انگلیوں کا رخ قبلہ کی طرف رکھے۔
٢٧٤٢ - حدثنا معن بن عيسى عن خالد بن أبي بكر قال: رأيت سالمًا والقاسم إذا سجدا استقبلا (بأكفهما) (١) إلى القبلة.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت خالد بن ابی بکر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت سالم اور حضرت قاسم کو دیکھا کہ وہ اپنی ہتھیلیوں کا رخ قبلے کی طرف رکھتے تھے۔
٢٧٤٣ - حدثنا وكيع عن مسعر عن (عثمان) (١) عن سالم عن ابن عمر: أنه كره أن يعدل بكفيه عن القبلة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما اس بات کو مکروہ خیال فرماتے تھے کہ ہتھیلیوں کا رخ قبلے سے تبدیل ہو۔
٢٧٤٤ - حدثنا يزيد بن هارون قال: أنا مسعر عن (عثمان) (١) عن ⦗٨٢⦘ (سالم) (٢) عن نافع عن ابن عمر مثل حديث وكيع (٣).
مولانا محمد اویس سرور
ایک اور سند سے یونہی منقول ہے۔