حدیث نمبر: 2690
٢٦٩٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا حفص عن (الحجاج) (١) (عن أبي إسحاق) (٢) عن البراء قال: سئل أين كان النبي ﷺ يضع وجهه قال: كان يضعه بين كفيه، أو قال: يديه؛ يعني: في السجود (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو اسحاق فرماتے ہیں کہ حضرت براء سے سوال کیا گیا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سجدے میں اپنا چہرہ کہاں رکھتے تھے ؟ فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنا چہرہ دونوں ہاتھوں کے درمیان رکھا کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2691
٢٦٩١ - حدثنا ابن إدريس عن عاصم بن كليب عن أبيه عن وائل بن حجر قال: قلت لأنظرن إلى صلاة النبي ﷺ، قال: فسجد فرأيت رأسه (بين) (١) يديه على مثل (مقداره) (٢) حيث استفتح يقول: قريبًا من أذنيه (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ ایک دن میں نے دل میں فیصلہ کیا کہ غور سے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے طریقۂ نماز کا مشاہدہ کروں گا، چناچہ میں نے دیکھا کہ جب حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سجدہ کیا تو اپنے سر مبارک کو دونوں ہاتھوں کے درمیان اس جگہ رکھا جس جگہ وہ تکبیر تحریمہ کے وقت دونوں ہاتھوں کے درمیان تھا اور ہاتھ دونوں کانوں کے قریب تھے۔
حدیث نمبر: 2692
٢٦٩٢ - حدثنا وكيع عن سفيان عن عاصم بن كليب عن أبيه عن وائل بن حجر قال: رأيت النبي ﷺ حين (سجد) (١) ويديه قريبًا من أذنيه (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت وائل بن حجر فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سجدہ کرتے دیکھا آپ کے دونوں ہاتھ کانوں کے قریب تھے۔
حدیث نمبر: 2693
٢٦٩٣ - حدثنا أبو الأحوص عن عطاء بن السائب عن سالم البراد قال: أتينا أبا مسعود الأنصاري في بيته فقلنا: علمنا صلاة رسول اللَّه ﷺ، فصلى، فلما سجد وضع كفيه قريبًا من رأسه (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سالم براد فرماتے ہیں کہ ہم حضرت ابو مسعود کے کمرے میں ان سے ملاقات کے لئے حاضر ہوئے، ہم نے ان سے عرض کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا طریقۂ نماز سکھا دیجئے۔ چناچہ انہوں نے نماز پڑھی، جب سجدہ کیا تو اپنی ہتھیلیوں کو سر کے قریب رکھا۔
حدیث نمبر: 2694
٢٦٩٤ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا مغيرة عن إبراهيم عن الأسود بن يزيد (عن عمر) (١): أنه سئل عن الرجل إذا سجد كيف يضع يديه؟ قال: يضعهما (حيثما) (٢) تيسر، أو كيفما جاءتا (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت اسود بن یزید کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سوال کیا گیا کہ آدمی جب سجدہ کرے تو اپنے ہاتھ کہاں رکھے ؟ فرمایا کہ جہاں آسانی سے رکھ سکے رکھ لے۔
حدیث نمبر: 2695
٢٦٩٥ - حدثنا هشيم قال: أخبرنا حصين عن أبي حازم قال: قلت لابن عمر: أكون في الصف وفيه ضيق كيف أضع يديَّ؟ فقال: ضعهما (كيفما) (١) تيسر (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو حازم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے عرض کیا کہ بعض اوقات صف میں جگہ کم ہوتی ہے تو میں ہاتھ کہاں رکھوں ؟ فرمایا جہاں سہولت ہو رکھ لو۔