کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: سجدے میں ہاتھ کی انگلیوں کو پھیلانے اور بچھانے کا حکم
❮
❯
٢٦٩٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أزهر عن ابن عون عن محمد قال: كانوا يستحبون إذا سجد الرجل أن يقول بيديه هكذا، وضم أزهر أصابعه.
مولانا محمد اویس سرور
محمد فرماتے ہیں کہ اسلاف اس بات کو پسند فرماتے تھے کہ جب آدمی سجدہ کرے تو ہاتھوں کو یوں رکھے۔ یہ کہہ کر راوی ازہر نے اپنے ہاتھ کی انگلیوں کو ملا کر دکھایا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2696
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2696، ترقيم محمد عوامة 2686)
٢٦٩٧ - حدثنا وكيع عن أبيه عن مغيرة عن إبراهيم قال: إذا سجدت فلا تضم كفيك وابسط أصابعك.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ جب تم سجدہ کرو تو اپنی ہتھیلیوں کو نہ ملاؤ اور اپنی انگلیوں کو پھیلا کر رکھو۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2697
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2697، ترقيم محمد عوامة 2687)
٢٦٩٨ - حدثنا ابن نمير عن عبيد اللَّه بن عمر عن عبد الرحمن بن القاسم قال: صليت إلى جنب حفص بن عاصم، فلما سجدت فرجت بين أصابعي وأملت كفي عن القبلة، فلما سلمت قال: يا ابن أخي؛ إذا سجدت (فاضمم) (١) أصابعك، ووجه يديك قِبَلَ القبلة فإن اليدين (تسجدان) (٢) مع الوجه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبد الرحمن بن قاسم کہتے ہیں کہ میں نے حضرت حفص بن عاصم کے ساتھ نماز پڑھی، جب میں سجدے میں گیا تو میں نے اپنی انگلیوں کو کھول کر رکھا اور اپنی ہتھیلیوں کو قبلے سے پھیرلیا۔ جب میں نے سلام پھیرا تو انہوں نے فرمایا ” اے بھتیجے ! جب تم سجدہ کرو اپنی انگلیوں کو ملا کر رکھو، اور اپنے ہاتھوں کو قبلہ رخ رکھو، کیونکہ چہرے کے ساتھ ہاتھ بھی سجدہ کرتے ہیں۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2698
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2698، ترقيم محمد عوامة 2688)
٢٦٩٩ - حدثنا وكيع قال: (١) سفيان يفرج بين أصابعه في الركوع، ويضم في السجود.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان فرماتے ہیں کہ آدمی رکوع میں انگلیوں کو کھلا اور سجدہ میں ملا کر رکھے گا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الصلوات / حدیث: 2699
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2699، ترقيم محمد عوامة 2689)