حدیث نمبر: 2394
٢٣٩٤ - حدثنا أبو بكر قال: نا أبو معاوية عن الأعمش عن أبي سفيان عن جابر قال: قال النبي ﷺ: "إِذَا نَادى المُؤذِّنُ (بالأَذَانِ) (١) هَرَبَ الشَّيْطَانُ حَتَّى يَكُونَ بالرَّوْحاَء، وَهْي ثلَاثوَن مِيلا مِنَ المدِينَةِ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اذان کی آواز سن کر شیطان بھاگ جاتا ہے یہاں تک کہ وہ مقام روحاء تک پہنچ جاتا ہے۔ روحاء مدینہ سے تیس میل کے فاصلے پر ہے۔
حدیث نمبر: 2395
٢٣٩٥ - حدثنا أبو بكر قال: نا محمد بن مصعب عن الأوزاعي عن يحيى عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: قال النبي ﷺ: "إذا نَادَى المُؤَذّنُ بالصَّلاةِ أدبَرَ الشَّيْطَانُ وَلَهُ ضُرَاطٌ، (وَإذا) (١) قَضَى أَمْسَكَ، فَإذا ثَوّبَ بهِا أَدْبَرَ" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب موذن نماز کے لیے اذان دیتا ہے تو شیطان منہ پھیر کر ایسے بھاگتا ہے کہ اس کی ہوا بھی خارج ہوجاتی ہے۔ جب اذان مکمل ہو تو وہ پھر واپس آجاتا ہے اور جب اقامت کہی جائے تو پھر بھاگ جاتا ہے۔ (٤١) التطریب فی الأَذَانِ