کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: مؤذن کسی اونچی جگہ مثلا مینار وغیرہ پر کھڑے ہو کر اذان دے
حدیث نمبر: 2350
٢٣٥٠ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا أبو خالد (١) عن هشام عن أبيه قال: ⦗٤٨١⦘ أمر النبي ﷺ بلالًا أن يؤذن يوم الفتح فوق الكعبة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ہشام اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت بلال کو حکم دیا کہ فتح مکہ کے دن خانہ کعبہ پر کھڑے ہو کر اذان دیں۔
حدیث نمبر: 2351
٢٣٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد الأعلى عن الجريري عن عبد اللَّه بن شقيق (١) قال: من السنة الأذان في المنارة، والإقامة في المسجد، وكان عبد اللَّه يفعله (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ مینار پر اذان دینا اور مسجد میں اقامت کہنا سنت ہے۔ حضرت عبداللہ بھی یونہی کیا کرتے تھے۔