حدیث نمبر: 2109
٢١٠٩ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع عن عمران بن حدير عن عيسى بن هلال عن كثير مولى (ابن سمرة) (١) قال: من ذبح ذبيحة فليتوضأ.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت کثیر فرماتے ہیں کہ جو جانور کو ذبح کرے اسے چاہئے کہ وضو کرے۔
حدیث نمبر: 2110
٢١١٠ - حدثنا وكيع (عن ربيع) (١) عن الحسن: في الرجل يذبح البعير، والشاة قال: إن أصابه دم غسله، وليس عليه وضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حسن اس شخص کے بارے میں جو اونٹ یا بکری ذبح کرے فرماتے ہیں کہ اگر اسے خون لگا ہے تو دھو لے اور اس پر وضو لازم نہیں۔
حدیث نمبر: 2111
٢١١١ - حدثنا مصعب بن المقدام عن زائدة عن (المغيرة) (١) عن إبراهيم قال: إذا توضأ الرجل، ثم ذبح شاة، لم يقطع ذلك طهوره، وإن أصابه دم غسله، وإن لم يصبه دم، فلا شيء عليه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر آدمی نے وضو کرنے کے بعد بکری ذبح کی تو اس کا وضو نہیں ٹوٹا اور اگر اس کو خون لگ جائے تو دھو لے اور اگر خون نہیں لگا تو کچھ لازم نہیں۔