کتب حدیث › مصنف ابن ابي شيبه › ابواب › باب: کیا آدمی موزے پہن کر بیت الخلاء میں جاسکتا ہے؟
❮
❯
٢١١٢ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا وكيع قال: حدثنا سفيان عن سلمة بن كهيل قال: رأيت إبراهيم دخل الخلاء وعليه خفاه، ثم خرج، فتوضأ، (ثم مسح) (١) عليهما.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سلمہ بن کہیل فرماتے ہیں کہ میں نے ابراہیم کو دیکھا کہ وہ موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے پھر نکل کر وضو کیا اور موزوں پر مسح کیا۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 2112
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2112، ترقيم محمد عوامة 2106)
٢١١٣ - حدثنا وكيع قال: حدثنا عمر بن ذر عن عبد الملك بن الحارث قال: دعوت إبراهيم النخعي، وإبراهيم التيمي، فدخلا الخلاء في أخفافهما، ثم خرجا فتواضأ ومسحا على خفافهما، ثم صليا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عبدالملک بن حارث کہتے ہیں کہ میں نے ابراہیم نخعی اور ابراہیم تیمی کی دعوت کی، وہ دونوں موزے پہن کر بیت الخلاء میں داخل ہوئے، پھر نکل کر وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا پھر دونوں نے نماز پڑھی۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 2113
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2113، ترقيم محمد عوامة 2107)
٢١١٤ - حدثنا وكيع قال: نا سفيان عن رجل لم يسمه عن إبراهيم والحكم: أنهما كانا إذا أرادا أن يبولا لبسا خفافهما؛ كي (يمسحاها) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سفیان ایک آدمی سے روایت کرتے ہیں کہ ابراہیم اور حضرت حکم جب پیشاب کرنے کا ارادہ کرتے تو موزے پہن لیتے تاکہ ان پر مسح کرے۔
حوالہ حدیث مصنف ابن ابي شيبه / كتاب الطهارة / حدیث: 2114
تخریج حدیث (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 2114، ترقيم محمد عوامة 2108)