کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات یہ فرماتے ہیں کہ جب پانی میں داخل ہو تو ازار پہن کر داخل ہو
حدیث نمبر: 2105
٢١٠٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا شريك عن أبي فروة قال: ذهبت مع ابن أبي ليلى إلى الفرات، فدخله بثوب أو قال: بمئزر، وقال: إن له (ساكنًا) (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو فروہ کہتے ہیں کہ میں حضرت ابن ابی لیلیٰ کے ساتھ دریاء فرات گیا، وہ اس میں کپڑا پہن کر داخل ہوئے اور فرمایا کہ دریا کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2106
٢١٠٦ - حدثنا المحاربي عن ليث قال: أخبرني من رأى حسين بن علي دخل الماء بإزار وقال: إن له ساكنًا (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت لیث کہتے ہیں کہ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہازار پہن کر پانی میں داخل ہوئے اور فرمایا کہ اس کا بھی کوئی ساکن ہوتا ہے۔
حدیث نمبر: 2107
٢١٠٧ - حدثنا ابن فضيل عن حصين قال: حدثني من رأى عمر مستنقعا في الماء، وعليه قميص، ثم خرج، فدعى بملحفة (فلبسها) (١) فوق القميص (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حصین فرماتے ہیں کہ مجھے حضرت عمر کو دیکھے ہوئے شخص نے بتایا کہ وہ اس حال میں پانی میں داخل ہوئے کہ ان پر ایک قمیص تھی۔ پھر وہ باہر نکلے اور ایک اوڑھنی منگوا کر قمیص کے اوپر پہنی۔
حدیث نمبر: 2108
٢١٠٨ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا (هشام) (١) بن سعد قال: حدثنا زيد ابن أسلم عن عمرو بن سعد الجاري -وكان مولى عمر- قال: أتانا عمر (صادرا) (٢) عن الحج في نفر من أصحاب رسول اللَّه ﷺ، فقال: (يا ابن سعد) (٣) أبغنا مناديل، فأتى بمناديل فقال: اغتسلوا فيه، فإنه مبارك (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن سعد کہتے ہیں کہ حضرت عمر حج سے واپسی پر صحابہ کرام کی ایک جماعت کے ساتھ ہمارے ہاں تشریف لائے اور فرمایا کہ اے سعد ہمارے پاس رومال لاؤ، آپ کے پاس رومال لائے گئے تو آپ نے فرمایا کہ ان میں غسل کرو یہ بابرکت چیز ہیں۔