کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: جو حضرات آلہ تناسل کے سوراخ کی بے جاپر واہ کرنے کو مکروہ سمجھتے ہیں
حدیث نمبر: 2068
٢٠٦٨ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا محمد بن بشر العبدي وأبو أسامة قالا: حدثنا مسعر عن (عمر) (١) بن أيوب عن الشعبي قال: إن للشيطان (بزقة) (٢)، يعني: بلة طرف الإحليل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ شیطان کی طرف سے ایک تری ہوتی ہے یعنی وہ آلۂ تناسل کے سوراخ کو تر کر کے وسوسہ ڈالتا ہے۔
حدیث نمبر: 2069
٢٠٦٩ - [حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا مسعر عن منصور عن إبراهيم قال: ما تفقده إنسان؟ إلا رأى ما يكره، أو يسوؤه، يعني: بلة طرف الإحليل.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ آدمی آلۂ تناسل کے سوراخ کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرے البتہ اگر کوئی ایسی چیز دیکھے جو اسے ناپسند ہو۔
حدیث نمبر: 2070
٢٠٧٠ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن منصور قال: إنه يبل طرف الإحليل] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت منصور فرماتے ہیں کہ شیطان ذکر کے سوراخ کو تر کردیتا ہے۔
حدیث نمبر: 2071
٢٠٧١ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا مسعر عن رجل من قريش عن أبي أمامة بن سهل قال: كانوا لا يتفقدون ذلك التفقد (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ اسلاف آلۂ تناسل کے سوراخ کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 2072
٢٠٧٢ - حدثنا محمد بن بشر قال: نا مسعر عن عمرو بن مرة قال: ما وساوسه بأولع ممن يراها (تعمل) (١) فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عمرو بن مرہ فرماتے ہیں کہ شیطان کے وسوسے اس قابل نہیں کہ انہیں خاطر میں لایا جائے۔
حدیث نمبر: 2073
٢٠٧٣ - [حدثنا أبو أسامة عن مسعر عن مسلم بن عطية قال: قال طاوس: ولم ينظر إلى ذكره!] (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ اپنے آلۂ تناسل کو دیکھتے ہی کیوں ہو ؟
حدیث نمبر: 2074
٢٠٧٤ - حدثنا أبو أسامة (عن مسعر) (١) عن (أبي رويبة) (٢) عن (أبي أمامة) (٣) ابن سهل قال: ما تفقد رجل ذكره ذلك التفقد، إلا رأى ما يكره.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو امامہ بن سہل فرماتے ہیں کہ آدمی اپنے آلۂ تناسل کے گیلا ہونے کی بہت زیادہ پرواہ نہ کرے البتہ واقعی کوئی ناپاکی ہو تو اسے ضرور صاف کرے۔
حدیث نمبر: 2075
٢٠٧٥ - حدثنا أبو أسامة عن مفضل بن مهلهل عن منصور عن تميم بن سلمة ⦗٤٢٢⦘ قال: قال ابن الزبير: إن الشيطان يأتي الإنسان من قبل الوضوء، والشعر، والظفر (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن الزبیر فرماتے ہیں کہ شیطان انسان کے وضو، بالوں اور ناخنوں کی طرف سے آتا ہے۔