حدیث نمبر: 2048
٢٠٤٨ - حدثنا أبو بكر قال (نا) (١) يزيد بن هارون عن (يحيى بن سعيد) (٢) عن أنس: أن أعرابيًا بال في المسجد، فدعى رسول اللَّه ﷺ بذنوب من ماء فصبه على بوله (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کردیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پانی کا ڈول منگوا کر اس پر بہایا۔
حدیث نمبر: 2049
٢٠٤٩ - حدثنا أبو أسامة قال حدثنا إسماعيل عن قيس قال: بال أعرابي في المسجد، فأمر النبي ﷺ فصب على بوله ماء (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت قیس فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک دیہاتی نے مسجد میں پیشاب کیا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس پر پانی بہانے کا حکم دیا۔
حدیث نمبر: 2050
٢٠٥٠ - حدثنا علي بن مسهر عن محمد بن عمرو عن أبي سلمة عن أبي هريرة قال: دخل أعرابي المسجد، ورسول اللَّه ﷺ فيه، فبال، فأمر بسجل من ماء فأفرغ على بوله (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ فرماتے ہیں کہ ایک دیہاتی حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی موجودگی میں مسجد میں داخل ہوا اور اس نے پیشاب کردیا، آپ نے پانی کا ڈول منگوا کر اس پر بہا دیا۔