کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انہیں اتار دے تو کیا حکم ہے؟
١٩٧٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عبد السلام بن حرب عن (يزيد) (١) (الدالاني) (٢) عن يحيى بن إسحاق (بن أبي طلحة) (٣) عن رجل من أصحاب النبي ﷺ: في الرجل يمسح على خفيه، ثم يبدو له أن ينزع، خفيه قال: يغسل قدميه (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ایک صحابی فرماتے ہیں کہ اگر کوئی آدمی موزوں پر مسح کرنے کے بعد انہیں اتارنا چاہے تو وہ صرف اپنے پاؤں دھو لے۔
١٩٧٧ - حدثنا هشيم عن زكريا بن أبي (العتيك) (١) عن الشعبي قال: يغسل قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ وہ صرف پاؤں دھو لے۔
١٩٧٨ - حدثنا حفص عن سعيد عن أبي معشر عن إبراهيم قال: إذا مسح ثم خلع، غسل قدميه.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح کرنے کے بعد موزے اتارے تو صرف پاؤں دھولے۔
١٩٧٩ - حدثنا حفص عن أشعث عن جهم عن إبراهيم قال: إذا خلع أحد الخفين، (أعاد) (١) الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک موزہ بھی اتار دیا تو دوبارہ وضو کرے۔
١٩٨٠ - حدثنا (عيسى) (١) بن يونس عن الأوزاعي عن مكحول، والزهري قالا: إذا مسح، ثم خلع، قالا: يعيد الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مکحول اور حضرت زہری فرماتے ہیں اگر مسح کرنے کے بعد موزے اتار دیے تو دوبارہ وضو کرے۔
١٩٨١ - حدثنا وكيع عن (حسن) (١) عن منصور عن إبراهيم (قال) (٢): إذا خلعهما، أو أحدهما، استأنف الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اگر ایک یا دونوں موزے اتار دیے تو دوبارہ وضو کرے۔
١٩٨٢ - حدثنا أبو أسامة عن إسماعيل عن ابن سيرين قال: يعيد الوضوء.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ دوبارہ وضو کرے۔
١٩٨٣ - حدثنا هاشم بن القاسم عن شعبة (عن الحكم) (١)، وحماد قالا: (يتوضأ) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حکم اور حضرت حماد فرماتے ہیں کہ وضو کرے۔
١٩٨٤ - حدثنا وكيع عن حسن عن عبد (الجبار) (١) الهمداني عن الشعبي قال: إذا خلع؛ الخف خلع المسح.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ جب موزہ اتر گیا تو مسح بھی اتر گیا۔