حدیث نمبر: 1956
١٩٥٦ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا هشيم عن حفص عن الشعبي قال: سألوه عن المسح على الخفين؟ فقال: هكذا، وأمر يديه إلى أسفل.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت حفص فرماتے ہیں کہ کچھ لوگوں نے حضرت شعبی سے موزوں پر مسح کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے ہاتھوں کو نیچے کی جانب پھیر کر دکھایا۔
حدیث نمبر: 1957
١٩٥٧ - حدثنا هشيم عن يونس عن الحسن ومغيرة عن إبراهيم: أنهما قالا في المسح على الخفين: هكذا، ووصفا المسح إلى فوق أصابعهما.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم سے موزوں پر مسح کا طریقہ پوچھا گیا تو انہوں نے انگلیوں کے اوپر سے ہاتھ پھیر کر دکھایا۔
حدیث نمبر: 1958
١٩٥٨ - حدثنا جرير عن حصين عن الشعبي قال: يمسحهما من ظاهر قدميه إلى أطراف أصابعه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ پاؤں کے ظاہری حصہ سے انگلیوں کے کناروں کی طرف مسح کرے گا۔
حدیث نمبر: 1959
١٩٥٩ - حدثنا ابن إدريس عن حصين عن الشعبي قال: المسح على الخفين هكذا، وأمر يديه من ظهر قدميه إلى أطراف خفيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت شعبی فرماتے ہیں کہ موزوں پر مسح یوں کرے گا، پھر انہوں نے ہاتھوں کو پاؤں کے ظاہری حصہ سے انگلیوں کے کناروں کی طرف پھیر کر دکھایا۔
حدیث نمبر: 1960
١٩٦٠ - حدثنا فضيل بن عياض عن هشام عن الحسن قال: [المسح على الخفين خطًّا بالأصابع.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ موزوں پر انگلیوں سے خط بناتے ہوئے مسح کیا جائے گا۔
حدیث نمبر: 1961
١٩٦١ - حدثنا مخلد بن يزيد -وكان ثقة- عن سعيد بن عبد العزيز قال: سألت الزهري عن المسح] (١) على الخفين؟، فقال بيده: هكذا، وأمر أصابعه من مقدم رجله إلى فوقها.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن عبدالعزیز فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت زہری سے مسح کا طریقہ دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا کہ ہاتھوں کو پاؤں کے اگلے حصہ سے اوپری حصہ کی طرف پھیرے۔