حدیث نمبر: 1841
١٨٤١ - حدثنا ابن علية عن حميد عن (بكر) (١) عن أبي (رافع) (٢) عن أبي هريرة: أنه لقيه النبي ﷺ في طريق من طرق المدينة، وهو جنب، فانسل، فذهب فاغتسل، ففقده النبي ﷺ فلما جاءه قال: "أين كنت يا أبا هريرة؟ " قال: يا رسول اللَّه لقيتني وأنا جنب، فكرهت أن أجالسك حتى أغتسل، فقال: "سبحان اللَّه!؛ إن المؤمن لا ينجس" (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو رافع فرماتے ہیں کہ حضرت ابوہریرہ کی مدینہ کی ایک گلی میں حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملاقات ہوگئی۔ حضرت ابوہریرہ وہاں سے نکل گئے اور جا کر غسل کیا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں غائب پایا اور جب وہ حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اے ابوہریرہ ! تم کہاں تھے ؟ عرض کیا یا رسول اللہ ! میں جب آپ سے ملا تو حالت جنابت میں تھا، مجھے اس حال میں آپ کی صحبت میں بیٹھنا ناگوار محسوس ہوا تو میں غسل کرنے چلا گیا۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ” سبحان اللہ ! مؤمن ناپاک نہیں ہوتا “
حدیث نمبر: 1842
١٨٤٢ - حدثنا وكيع عن مسعر عن واصل عن أبي وائل عن حذيفة: أن النبي ﷺ لقيه وهو جنب، فأعرض عنه، فاغتسل، ثم جاء فقال: "إن المؤمن لا ينجس" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو وائل فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کا حالت جنابت میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے آمنا سامنا ہوگیا۔ حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ملے بغیر نہانے کے لیے چلے گئے۔ پھر واپس آئے تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 1843
١٨٤٣ - حدثنا ابن علية عن أيوب عن محمد بن سيرين قال: نبئت أن النبي ﷺ رأى (١) حذيفة (فراغ) (٢) فقال: "ألم (أرك) (٣)؟ " فقال: بلى، يا رسول اللَّه ولكني كنت جنبا، فقال: "إن المؤمن لا ينجس" (٤).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ مجھے بتایا گیا ہے کہ ایک مرتبہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ وہ آپ کی نگاہوں سے چھپ رہے ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں نے تو تمہیں دیکھ لیا تھا۔ عرض کرنے لگے کہ یا رسول اللہ ! میں حالت جنابت میں تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ مؤمن ناپاک نہیں ہوتا۔
حدیث نمبر: 1844
١٨٤٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا زكريا بن أبي زائدة قال: سمعت عامرا يذكر عن ابن عباس قال: لا يجنب الماء، ولا الثوب، ولا الأرض، ولا الإنسان (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ جنبی کی وجہ سے پانی، کپڑا، زمین یا کوئی انسان ناپاک نہیں ہوتا۔