١٨٤٥ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا (أبو معاوية) (١) عن الأعمش عن أبي رزين عن أبي هريرة قال: سمعت رسول اللَّه ﷺ يقول: "إذا ولغ الكلب في إناء أحدكم؛ فليغسله سبع مرات" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کتا اگر تم میں سے کسی کے برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھو لو۔
١٨٤٦ - حدثنا ابن علية عن هشام عن ابن سيرين عن أبي هريرة عن النبي ﷺ قال: "طهور إناء أحدكم إذا ولغ فيه الكلب: أن يغسله سبع مرات، أولاهن بالتراب" (١).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ کتا اگر تم میں سے کسی کے برتن میں منہ مار دے تو پاکی کی صورت یہ ہے کہ تم اسے سات مرتبہ دھوؤ اور پہلی مرتبہ مٹی سے صاف کرو۔
١٨٤٧ - [حدثنا حماد بن خالد عن العمري عن نافع عن ابن عمر: في الكلب يلغ في الإناء؛ يغسل سبع مرات] (١) (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اگر کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھویا جائے۔
١٨٤٨ - حدثنا يحيى بن سعيد عن (ابن حرملة) (١) عن ابن المسيب قال: (اغتسل) (٢) إناءك من الكلب سبعا.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مسیب فرماتے ہیں اگر کتا تمہارے برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ۔
١٨٤٩ - [حدثنا ابن مهدي عن (سفيان) (١) عن (منصور) (٢) عن إبراهيم: في الكلب يلغ في الإناء قال: (اغسله) (٣) حتى تنقيه] (٤).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کتا برتن میں منہ مار دے تو اتنی مرتبہ دھوؤ کہ برتن صاف ہوجائے۔
١٨٥٠ - [حدثنا ابن مهدي عن سفيان عن مغيرة عن إبراهيم قال: اغسله حتى تنقيه] (١).
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ کتا برتن میں منہ مار دے تو اتنی مرتبہ دھوؤ کہ برتن صاف ہوجائے۔
١٨٥١ - حدثنا شبابة بن سوار قال: حدثنا شعبة عن أبي التياح قال: سمعت مطرفا يحدث عن ابن المغفل أن رسول اللَّه ﷺ قال: "إذا ولغ الكلب في الإناء؛ فاغسلوه سبع مرات، (وعفروه) (١) الثامنة بالتراب" (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابن مغفل سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اگر کتا برتن میں منہ مار دے تو اسے سات مرتبہ دھوؤ اور آٹھویں مرتبہ اسے مٹی سے صاف کرو۔