حدیث نمبر: 1724
١٧٢٤ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا عيسى (بن يونس) (١) عن زمعة بن صالح عن عيسى بن (أزداد) (٢) عن أبيه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بال أحدكم (فلينتر) (٣) ذكره (ثلاث نترات) (٤) " (٥).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ازداد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرم گاہ کو تین مرتبہ جھاڑ لے۔
حدیث نمبر: 1725
١٧٢٥ - [حدثنا ابن عيينة عن عمرو عن (أبي الشعثاء) (١) قال: إذا بلت؛ فامسح ذكرك من أسفل؛ فإنه ينقطع.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو الشعثاء فرماتے ہیں کہ جب تم پیشاب کر چکو تو اپنے آلۂ تناسل کو نیچے سے ہاتھ لگاؤ، اس سے پیشاب کے قطرات بند ہوجائیں گے۔
حدیث نمبر: 1726
١٧٢٦ - حدثنا وكيع عن زمعة بن صالح عن عيسى بن يزداد عن أبيه أنه قال: قال رسول اللَّه ﷺ: "إذا بال أحدكم؛ (فلينتر) (١) ذكره ثلاثًا" (٢). - قال زمعة: فإن ذلك يجزئ] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عیسیٰ بن ازداد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کوئی پیشاب کرے تو اپنی شرم گاہ کو تین مرتبہ جھاڑ لے۔