حدیث نمبر: 1564
١٥٦٤ - حدثنا أبو بكر قال حدثنا هشيم عن أبي الزبير عن جابر قال: كان الجنب يمر في المسجد (١) مجتازا (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر فرماتے ہیں کہ جنبی مسجد کو عبور کرنے کے لئے مسجد سے گزر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1565
١٥٦٥ - حدثنا هشيم عن (العوام) (١) أن عليا كان يمر في المسجد وهو جنب فقال له بعض أصحابنا: ممن سمعت هذا؟ قال: سمعته قريبًا من خمسين سنة (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عوام فرماتے ہیں کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ حالت جنابت میں مسجد سے گزر جایا کرتے تھے۔ ان سے پوچھا گیا آپ نے یہ بات کتنا عرصہ پہلے سنی تھی ؟ فرمایا تقریبا پچاس سال پہلے۔
حدیث نمبر: 1566
١٥٦٦ - حدثنا شريك (بن عبد اللَّه) (١) عن عبد الكريم عن أبي عبيدة قال: الجنب يمر في المسجد، ولا يجلس فيه، ثم قرأ: ﴿وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ﴾ [النساء: ٤٣] (٢).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت ابو عبیدہ فرماتے ہیں کہ جنبی مسجد سے گزر سکتا ہے مسجد میں بیٹھ نہیں سکتا۔ پھر یہ آیت پڑھی { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } [النساء ٤٣]
حدیث نمبر: 1567
١٥٦٧ - حدثنا- شريك عن سالم عن (سعيد) (١)، وعن سماك عن عكرمة: مثله.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عکرمہ سے بھی یونہی منقول ہے۔
حدیث نمبر: 1568
١٥٦٨ - حدثنا جرير عن منصور عن إبراهيم ﴿وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ﴾ [النساء: ٤٣] (١) قال: لا يمر الجنب في المسجد إلا أن لا يجد طريقًا غيره.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } پھر فرمایا کہ اگر جنبی کے پاس کوئی اور راستہ ہو تو مسجد سے نہیں گزر سکتا۔
حدیث نمبر: 1569
١٥٦٩ - [حدثنا (وكيع) (١) عن هشام -صاحب الدستوائي- عن قتادة عن ابن المسيب قال: الجنب يجتاز في المسجد، ولا يجلس فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حسن فرماتے ہیں کہ جنبی اور حائضہ مسجد سے گزر سکتے ہیں لیکن اس میں ٹھہر نہیں سکتے۔
حدیث نمبر: 1570
١٥٧٠ - حدثنا أبو بكر بن (عياش) (١) عن هشام عن (الحسن) (٢) قال: الجنب والحائض يمران بالمسجد، ولا يمكثان فيه] (٣).
مولانا محمد اویس سرور
حضرت سعید بن المسیب فرماتے ہیں کہ جنبی مسجد سے گزر سکتا ہے بیٹھ نہیں سکتا۔
حدیث نمبر: 1571
١٥٧١ - حدثنا وكيع (عن) (١) هشام بن (سعد) (٢) عن زيد بن أسلم قال: كان الرجل منهم يجنب، ثم يتوضأ، ثم يدخل المسجد (فيجلس) (٣) فيه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت زید بن اسلم فرماتے ہیں کہ اسلاف میں سے کوئی حالت جنابت میں وضو کر کے مسجد میں داخل ہوتا اور بیٹھ جاتا تھا۔
حدیث نمبر: 1572
١٥٧٢ - حدثنا غندر عن ابن جريج عن عطاء في قوله تعالى: ﴿وَلَا جُنُبًا إِلَّا عَابِرِي سَبِيلٍ﴾ [النساء: ٤٣] قال: الجنب يمر في المسجد.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت عطاء اللہ تعالیٰ کے اس قول کے بارے میں فرماتے ہیں { وَلاَ جُنُبًا إِلاَّ عَابِرِی سَبِیلٍ } جنبی مسجد سے گزر سکتا ہے۔
حدیث نمبر: 1573
١٥٧٣ - حدثنا حميد بن عبد الرحمن عن زهير عن جابر عن أبي الضحى عن مسروق قال: لا يمر الجنب في المسجد إلا أن يلجأ إليه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت مسروق فرماتے ہیں کہ جنبی سوائے حالت مجبوری کے مسجد سے نہیں گزر سکتا۔
حدیث نمبر: 1574
١٥٧٤ - حدثنا (معتمر) (١) (بن سليمان) (٢) عن حميد عن بكر بن عبد اللَّه قال: قلت للحسن: تصيبني الجنابة، فاستطرق المسجد (أو) (٣) آخذ من قبل دار عبد اللَّه ابن عمير؟ قال: بل استطرق، إذا كان أقرب.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت بکربن عبد اللہ فرماتے ہیں کہ میں نے حسن سے کہا کہ اگر میں جنبی ہو جاؤں تو مسجد سے گذر جاؤں یا عبد اللہ بن عمیر کے گھر کی طرف سے آؤں ؟ فرمایا اگر مسجد کا راستہ قریب ہو تو مسجد سے گذر جاؤ۔