کتب حدیث ›
مصنف ابن ابي شيبه › ابواب
› باب: دردی شراب (خمر) کے بارے میں جو نورہ (چونے کی تیزاب) کے بعد استعمال کیا جاتا ہے
حدیث نمبر: 1551
١٥٥١ - حدثنا أبو بكر قال: حدثنا جرير (عن منصور) (١) عن أبي معشر عن إبراهيم قال: كانوا يكرهون أن يطلوا بدردي الخمر بعد النورة.
مولانا محمد اویس سرور
ابراہیم فرماتے ہیں کہ اسلاف چونے کا پتھر استعمال کرنے کے بعد شراب کی تلچھٹ کے استعمال کو مکروہ خیال کرتے تھے۔
حدیث نمبر: 1552
١٥٥٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن (حبيب) (١) عن عمرو بن هرم قال: سئل جابر بن زيد عن دردي الخمر هل يصلح أن يتدلك به في الحمام؟ أو يتداوى بشيء منه في جراحة، أو سواها؟ قال: هو رجس، وأمر اللَّه تعالى (٢) باجتنابه.
مولانا محمد اویس سرور
حضرت جابر بن زید سے سوال کیا گیا کہ کیا حمام میں شراب کی تلچھٹ کا استعمال یا زخم پر دوائی کے لیے اس کا استعمال درست ہے ؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ ناپاک چیز ہے اللہ تعالیٰ نے اس سے بچنے کا حکم دیا ہے۔